واشنگٹن:امریکہ نے اسرائیلی پروازوں کے لیے فضائی حدود کھولنے کیلئے عمان پر زور دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پچھلے ہفتے عمان کے وزیر خارجہ سید بدرالبسیدی نے واشنگٹن میں وہائٹ ہاؤس کےقومی سلامتی مشیر جیک سُلیوان اور امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات کی۔
ملاقات میں امریکی انتظامیہ کے دونوں عہدیداران نے عمانی وزیر خارجہ پر زور دیا کہ اسرائیلی ایئرلائنز کے لیے عمان کی فضائی حدود کھولی جائے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے رواں برس جولائی میں اسرائیلی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔یاد رہے کہ 2018 میں اس وقت کے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے عمان کا دورہ کیا تھا اور سلطان قابوس کے ساتھ عمانی فضائی حدود کھولنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی۔عمان اوراسرائیل میں سفارتی تعلقات نہیں ہیں کیونکہ عمان اسرائیل کو علیحدہ ریاست تسلیم نہیں کرتا








