اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

حماس کا حملہ ہولو کاسٹ جیسا حملہ تھا یا نہیں؟ اسرائیل میں نئی بحث چھڑ گئی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
127
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسرائیل میں ہولو کاسٹ اور سات اکتوبر کے فلسطینی حملے کے درمیان تقابل کی بحث جاری ہے۔ بہت سارے اسرائیلی سات اکتوبر کے اسرائیل پر حملے کو بہت ہلا کر رکھ دینے والا اور صدمے میں مبتلا کر دینے والا ہولو کاسٹ جیسا حملہ قرار دیتے ہیں مگر قومی یادوں اور نسل کشی کے شعبے کے سربراہ اس دعوے سے اتفاق نہیں کرتے ہیں۔
دانی دیان یروشلم میں قائم قومی یادگاری مرکز کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بلا شبہ خوفناک تھا لیکن نازیوں کے اس حملے سے مختلف تھا جس میں لاکھوں (60 لاکھ) یہودی مارے گئے تھے۔
دیان نے واضح لفظوں میں کہا ‘ میں یہ تسلیم نہیں کرتا کہ اس سات اکتوبر والے حملے کا ہولو کاسٹ کے ساتھ کوئی تقابل بنتا ہے۔ اگرچہ یہ مماثلت ہو سکتی ہے۔اس حملے میں حماس کی نیت بھی نسل کشی والی تھی۔ ‘
واضح رہے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہونے اور 240 کے یرغمال بنائے جانے کی اطلاع اب تک اسرائیلی تصدیق کے ساتھ ہے۔ اس کے مقابلے میں زیرہ محاصرہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 14100 فلسطنی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جن میں تقریباً 6000 فلسطینی بچے اور تقریباً 4000 فلسطینی عورتیں بھی شامل ہیں۔
غزہ میں ہسپتالوں پر بمباری بھی ہوتی رہی ، ٹینکوں سے محاصرہ بھی کیا گیا اور پانی بجلی سے لے کر ادویات تک سب کچھ بند کر دیا گیا۔ لیکن اسرائیل میں کوئی بھی اس کو ذہن میں رکھنے کی بات نہیں کر رہا ہے۔

تاہم اسرائیل میں ہولو کاسٹ اور 1200 ہلاکتوں کا تقابل شد ومد سے جاری ہے۔ اسرائیل کے ایک سابق سفارت کار نے کہا ‘سات اکتوبر کو کیے گئے جرائم کو نازیوں کے جرائم جیسا قرار دیا ہے۔ لیکن کہا ہے یہ ‘شواہ’ یعنی ‘ہولو کاسٹ’ کی طرح نہ تھے۔’
دیان نے ‘ہولو کاسٹ’ ایسی سنگینی کے دعووں کو رد کرتے ہوئے کہا ‘ وہ یہودی جس نے یہ کہانیاں سن رکھی ہیں کہ بچوں کو رونے کی اجازت تھی نہ چیخنے کی، خیالات کی یکسانیت واضح ہے کہ ہم سب نے اس پر سوچا ہے مگر آج کی حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی آج بے دفاع نہیں مارا گیا، ہماری ریاست نے بہت سخت جواب دیا ہے۔’ ایسا جنگ عظیم دوم میں تو ہم نہ کر سکے تھے۔’
دیان نے مزید کہا ‘ اس کا ہولو کاسٹ کے ساتھ تقابل نہ کیا جائے ، اب ہمارے پاس ایک فوج ہے جو لڑ رہی ہے اور اس نے حماس کو قیمت چکانے پر مجبور کیا ہے۔’
خیال رہے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور دوسروں نے حماس کے حملے کو بار بار ہولو کاسٹ کے بعد بد ترین قرار دیا لیکن دیان کا کہنا ہے کہ ‘ ایسی کوئی مطابقت موجود نہیں ہے۔ ‘
اس سے پہلے اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد ایردان نے ایک پیلے رنگ کا ستارہ اپنے سینے پر لگایا اور اصرار کیا کہ اقوام متحدہ اگر حماس کی مذمت نہیں کرے گا تو وہ اسے فخریہ پہنیں رکھیں گے۔’
ایردان نے اس موقع پر کہا تھا کہ’ آپ میں سے کئی لوگوں نے 80 برسوں میں کچھ نہیں سیکھا ہے۔ جیسا کہ میرے دادای دادا نے اور لاکھوں یہودیوں کے دادی دادا نے۔ اب میں اور میری ٹیم یہ پیلا ستارہ پہنے گی۔’
ایردان کے اس پیلے ستارے والے واقعے پر دیان نے عبرانی زبان میں ‘ ایکس ‘ پر لکھا تھا ‘ یہ ہولو کاسٹ کے متاثرین اور اسرائیلی ریاست دونوں کی توہین کرنے کے مترادف ہے کہ پیلا ستارہ پہنا جائے۔’ واضح رہے پیلا ستارہ یہودیوں کی بے بسی اور لاچاری کو ظاہر کرتا ہے۔
ادھر دیان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کےاس بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا کہ ‘ حماس کے حملے خلاء میں نہیں کیے گئے ہیں۔ ‘ دیان نے کہا میں نےسیکرٹری جنرل سے پوچھا ‘ کہ بچوں کے گلے کاٹنے ، اور میلے میں نوجوانوں کو قتل کرنے اور ان کی عصمت دری کرنے کا کوئی سیاق و سباق تھا ؟ ‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN