نئی دہلی :بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل پر حماس کے ذریعہ کیے گئے حملے پر شدید رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سے گہرا صدمہ لگا ہے۔ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں بے قصور متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ہم اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ حماس گروپ کے ذریعہ داغے گئے راکٹوں کے بعد اسرائیل میں جنگ شروع ہو گیا ہے۔ اس کے کچھ گھنٹوں بعد پی ایم مودی نے مذکورہ بالا بیان ایک ٹوئٹ کے ذریعہ دیا ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں بڑے پیمانے پر فوج کو یکجا کرنے اور جنگ کی شروعات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔








