امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جانتا ہے کہ ایران کا نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپا ہوا ہے۔ ہم اسے قتل نہیں کریں گے۔ ہم اسے ابھی نہیں ماریں گے۔ لیکن، ہم نہیں چاہتے کہ میزائل حملوں میں امریکی شہریوں یا فوجیوں کو نقصان پہنچے۔اس سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کا مقصد صرف جنگ بندی نہیں ہے۔ امریکہ ایران اسرائیل جنگ کا حقیقی حل چاہتا ہے۔ ہم صرف جنگ بندی نہیں بلکہ حقیقی خاتمہ چاہتے ہیں۔
ٹرمپ کا یہ بیان ان کی جانب سے منگل کو کیے گئے اہم تبصرہ کے بعد آیا ہے۔ G-7 کانفرنس سے واپس آتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ صرف ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نہیں چاہتا۔ بلکہ اس تنازعہ کا خاتمہ چاہتا ہے جو دائمی اور حقیقی ہے۔ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ انہوں نے ایران سے امن معاہدے کے لیے رابطہ نہیں کیا ہے لیکن اسے اس معاہدے کو قبول کرنا چاہیے تھا جو اس کے سامنے پیش کیا گیا تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پہلے کہہ چکے ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانا اور ان کی حکومت کا تختہ الٹنا گزشتہ ہفتے سے جاری جنگ کو ختم کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔