نئی دہلی: ویلفیئر پارٹی آف انڈیا، اوکھلا ودھان سبھا دہلی کا ایک وفد جس میں ضلع ساؤتھ ایسٹ دہلی کے صدر شکیل احمد ویلفیئر پارٹی مہیلا ونگ دہلی اسٹیٹ کی کنوینئر نصرت صاحبہ، شعور احمد ضلع سکریٹری شمال مشرقی دہلی اور ضیاء الحق سکریٹری جنوب مشرقی دہلی،اوکھلا ودھان سبھا کے صدر محمد اریب اوکھلا ودھان سبھا مہیلا ونگ کی سینئر نائب صدر گوہرِ جاوید اور سکریٹری رونق صاحبہ پارٹی ممبر صبیہ ص پارٹی کے کارکن شاہنواز اختروغیرہ نے ذاکر نگر وارڈ189 کی کونسلر (نگم پارشد) نازیہ دانش صاحبہ سے ملاقات کے لیے گئے۔۔
کونسلر کے گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے ان کے شوہر شعیب دانش سے مل کر عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا نظم بہتر بنانے کے لیے اور کوڑے گھر ڈمپنگ سے روزانہ پورا کچرا اٹھانے اور گلیوں میں سے قربانی کے جانوروں کے باقی اجزاء کو اٹھانے کا بہتر نظم کیا جانے کا مطالبہ کیا۔
انہی پانچ مانگوں پر مشتمل لیٹر نازیہ دانش صاحبہ کے نام ان کے شوہر کو سونپا گیا۔۔

شعیب دانش نے یقین دلایا کہ ہم اپنے طور پر پوری کوشش کریں گے کہ صفائی کا نظم بہتر سے بہتر بنایا جاسکے ۔۔۔ اور کل ہم لوگ قریشی حضرات سےمل بات کریں گے کہ وہ بھی گندگی کو سڑک یا گلیوں میں نہ ڈالیں اورعوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنی دینی ذمہ داری سمجھتے ہوئے علاقے کی صفائی کے سلسلے میں بیداری کا ثبوت دیں اور سارا کچرا MCD کی کوڑا گاڑیوں میں ہی ڈالیں
اس قبل دہلی اسٹیٹ ورکنگ کمیٹی کے رکن نثار احمد خان کی سربراہی میں ڈبلیو پی آئی کا وفدابوالفضل انکلیو وارڈ 188 کی کونسلر اریبہ خان سے ملنے گیا عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کا نظم بہتر بنانے کے لیے مذکورہ پانچ مانگوں پر مشتمل لیٹر اریبہ خان کی غیر موجودگی میں ان کے والد سابق ایم ایل اے آصف محمد خان کوسونپا ۔۔انہوں نے وعدہ کیا کہ ہم پہلے سے زیادہ کوشش کریں گے کہ صفائی کا نظم بہتر بنایا جائے اور عوام بھی اس میں ساتھ دیں ۔









