اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا بہادر قوم ہے: غزہ کے بے گھر فلسطینیوں کا ‘حق واپسی’ کا استعمال، کھنڈر ہوچکے وطن میں واپسی شروع

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
177
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

چھیالیس دنوں میں اسرائیلی بمباری سے بے نقل مکانی پر مجبور ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں نے جنگ بندی شروع ہوتے ہی اپنے بچے کھچے اور ٹوٹے پھوٹے گھروں کی طرف واپسی شروع کر دی۔
اسرائیلی فوج نے ان گھروں کو واپس آنے والے فلسطینیوں کو روکنے کے لیے کئی قسم کے انتباہ جاری کیے مگر گھروں کی طرف ‘ حق واپسی’ کے ساتھ جڑے ہوئے فلسطینیوں نے اپنے گھروں کو لوٹنے کو ‘فرض واپسی’ کے طور پر لے لیا ہے۔
دن بھر بچوں اور تھوڑے بہت سامان کے ساتھ نقل مکانی کرنے والے فلسطینی واپس اپنے گھروں کی طرف پیدل رواں دواں رہے۔ ان میں سے کئی کو گدھا گاڑیوں پر کئی کو کاروں اور ان کی چھتوں پر واپس گھروں کی طرف جاتے دیکھا گیا۔کئی جگہوں پرحق واپسی کو استعمال کرنے والوں کے اژدھام میں گاڑیوں کے ہارنوں کی آوازیں بھی شامل ہو گئیں۔ گویا فلسطینی ملبے کے ڈھیروں کے بیچوں بیچ اپنے گھروں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوئے۔ ہارن بجاتی گاڑیاں اور ‘ حق واپسی’ کے جذبے سے سرشار فلسطینی ایک تاریخ لکھ رہے ہیں۔
جمعہ کی صبح خان یونس اور جبالیا میں بھی بمباری کا شور اور تباہی کا زور نہیں تھا۔
اس جنگ بندی کے شروع ہوتے ہی ‘حق واپسی’ پر یقین رکھنے والی حیات المعمر بھی تھیں جو دوسروں کے ساتھ مل کر جنگ بندی کا جلد سے جلد فائدہ اٹھا کر اپنے گھر کی طرف جارہی تھیں ۔ ان کے قدم تیز تھے۔وہ اپنے گھر جا رہی تھیں۔ پچاس سالہ حیات المعمر نے کہا ‘ میں اپنے گھر جارہی ہوں۔’ اسے بمباری کے دنوں میں ایک قریبی سکول میں پناہ لینا پڑی تھی۔ ہم موت ، تباہی سے بھاگ کر گئے تھے۔ اب ہم واپس آرہے ہیں۔ ‘لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ انہوں نے ہمارے ساتھ ایسا کیوں کیا؟ کیوں ہم پر بمباری کی انتہا کر دی، سب کچھ تباہ کرنے سے انہیں کیا مل گیا؟
اب غزہ میں پانی نہیں، بجلی نہیں ، خوارک نہیں ایندھن نہیں مگر غزہ میں واپس اپنے گھروں کا رخ کرنے والوں کے پاس امید ہے۔
اسرائیلی بمباری کے ساتھ ساتھ ‘لیف لیٹس’ کی بارش ہو رہی تھی کہ سب لوگ غزہ سے نکل جائیں۔ گھر چھوڑ جائیں اور بمباری سے بچ جائیں۔ یہ بھی انتباہ اسرائیلی جہازوں سے پھینکی گئی پرچیوں کے ذریعے کیا جاتا رہا کہ فلسطینی شمالی غزہ میں واپس نہ آئیں۔ مگر واپسی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔
لوگوں کو علم ہے کہ جنگ ابھی جاری ہے اور انہیں واپسی سے روکا بھی جارہا ہے۔ مگر وہ آرہے ہیں واپس اپنے گھروں کو۔
خالد الحبیبی نے جنگ کے شروع میں ہی شمالی غزہ میں اپنا گھر چھوڑ دیا تھا۔ وہ رفح کی طرف چلے گئے تھے، مگر کہتے ہیں’ میری خواہش ہے کہ میں اپنے گھر واپس جا سکوں اور اپنے گھر کو دیکھ سکوں۔ ‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN