اردو
हिन्दी
اگست 3, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بی بی سی دفاتر کی ‘تلاشی ‘کیا کیا ہوا،کس نے کیا کہا

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
222
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دارالحکومت دہلی میں حکام نے بی بی سی کے جنوبی ایشیاء بیورو اور ممبئی کے دفاتر پر چھاپہ مار کر انہیں سیل کر دیا۔ حال ہی میں بی بی سی نے وزیر اعظم مودی پر ایک دستاویزی فلم بنائی تھی، جس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
وزیر اعظم مودی پر 2002 کے گجرات فسادات پر مبنی بی بی سی کی دستاویزی فلم کی سیریز پر تنازعہ کے چند ہفتوں بعد ہی مودی حکومت کے اہلکاروں نے منگل کی صبح دہلی اور ممبئی میں برطانوی نشریاتی ادارے کے دفاتر میں چھاپے کی کارروائی کی .
حکمراں جماعت بی جے پی نے بی بی سی کو” بد عنوان ادارہ "قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی رپورٹنگ ”بھارت مخالف ہے اور وہ تعصب” سے کام لیتی ہے، اس لیے یہ کارروائی درست ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے اس کارروائی کو ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس پر بحث جاری ہے۔بی بی سی نے ایک ٹویٹ کرکے کہا کہ وہ انکم ٹیکس حکام کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ معاملے کو جلد ہی حل کرلیا جائے گا۔
حکام نے بی بی سی کے دفتر میں کیا کیا؟
مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً گیارہ بجے انکم ٹیکس کے درجنوں اہلکار پولیس کے ساتھ بی بی سی کے دفتر پہنچے اور پہلے ملازمین کے فون ضبط کیے گئے پھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ وہ ”بین الاقوامی سطح کے ٹیکس ضابطوں میں بعض خلاف ورزیوں ” کی تفتیش کے سلسلے میں یہ کارروائی کر رہے ہیں۔
اس دوران دفتر کو سیل کر دیا گیا اور متعدد صحافیوں اور دفتر کے ملازمین کے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات کو بھی حکام نے ضبط کر لیا۔ ڈیوٹی پر آنے والے بیشتر ملازمین کوراستے سے ہی گھر واپس بھیج دیا ۔
اسی دوران ممبئی میں واقع بی بی سی کے دفتر پر بھی تقریباً ایسی ہی کارروائی کی گئی اور دوپہر بعد آنے والے ملازمین کو کہا گیا کہ وہ گھر سے کام کریں۔
اطلاعات کے مطابق حکام نے کئی دستاویزات بھی ضبط کر لیں اور وہاں موجود صحافیوں کے فون اور لیپ ٹاپ چھین لیے گئے۔ اس کارروائی کے دوران دفاتر کو سیل کر دیا گیا اور ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ اس کی تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔
تاہم ٹیکس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک قسم کا سروے تھا اور تلاشی نہیں ہے نیز یہ کہ فون بعد میں واپس کر دیے جائیں گے۔
سیاسی جماعتوں کا رد عمل
انکم ٹیکس کے حکام کی اس کارروائی کے دوران ہی حکمراں جماعت بی جے پی کے ایک ترجمان گورو بھاٹیہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس کا یہ کہہ کہ دفاع کیا کہ بی بی سی ”ایک بد عنوان” ادارہ ہے، جو، زہریلی رپورٹنگ سے ملک کے خلاف” سازشیں کرتا ہے۔”
بی جے پی کے ترجمان نے کانگریس پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس کارروائی کی مذمت کرنے کو بھی یہ کہہ کر مسترد کر دیا کہ انہیں حکام کی کارروائی کو مکمل کرنے دینا چاہیے اور عدالت کے فیصلے کا انتظارکرنا چاہیے۔
تاہم اپوزیشن کانگریس نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقیدی دستاویزی فلم بنانے کی وجہ سے اس ادارے کو نشانہ بنا رہی ہے۔
پارٹی کے رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا”ادھر(پارلیمان میں) ہم اڈانی-ہنڈن برگ تنازعے کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور وہاں حکومت بی بی سی کا محاصرہ کر رہی ہے۔ جب کسی کی بربادی کا وقت قریب ہوتا ہے، تو وہ غلط فیصلے کرنے لگتا ہے۔”
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا: ”بی بی سی کے دہلی دفتر پر انکم ٹیکس کے چھاپے کی رپورٹیں ہیں۔ واہ، واقعی میں؟ کتنی غیر متوقع بات ہے۔”
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ”نظریاتی ایمرجنسی” کا آغاز قرار دیا۔
انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا، ”جب کوئی حکومت بے خوفی کے بجائے خوف اور جبر کے لیے کھڑی ہو، تو ہر کسی کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا انجام قریب ہے۔”
حال ہی میں بی بی سی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر دستاویزی فلم جاری کی تھی، جس میں سن 2002 میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں اس وقت کے ریاستی وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے کردار پر سنگین سوالات اٹھائے گئے ہیں( سورس ڈی ڈبلیو)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN