اردو
हिन्दी
اگست 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا ہے القسام بریگیڈز؟

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
179
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

عسکریت پسند فلسطینی گروپ حماس  کے سیاسی ونگ کے نائب رہنما صالح العروری نے حماس کی جانب سے سات اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملے کو عینی شاہدین کے بیان کے برعکس بیان کیا۔ العروری نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ”القسام بریگیڈز کا فوجی منصوبہ غزہ ڈویژن میں قابض اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانا اور اس کے قابض فوجیوں سے لڑنے کا تھا اور ہمارے پاس اطلاع تھی کہ قابض فوج عبرانی تعطیلات کے بعد ہم پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھی۔‘‘
حماس کو امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ ساتھ کئی دیگر ممالک نے بھی ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ القسام بریگیڈز حماس کا عسکری بازو ہے۔ العروری نے کہا کہ سات اکتوبر کوالقسام بریگیڈز کے تقریباً 1200 ارکان غزہ سے نکل کر اسرائیل میں داخل ہوئے، جہاں انہوں نے حملے میں حصہ لیا۔
العروری نے اس بات کی تردید کی کہ حماس کے جنگجوؤں کی طرف سے شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے اندر سے دوسرے ”شہریوں‘‘ نے بعد میں اسرائیلی سویلین باشندوں کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کیا۔ تاہم العروری  نے یہ نہیں بتایا کہ اگر حماس کے خلاف اس طرح کے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی، تو پھر غزہ کے قریب اتنے کم اسرائیلی فوجی کیوں تعینات کیے گئے تھے؟
القسام بریگیڈز کا ‘چھلاوا‘ لیڈر
العروری کا شمار القسام بریگیڈز کے بانیوں میں ہوتا ہے لیکن وہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اصل رہنما محمد ضیف ہیں، جنہیں اکثر ایک ”چھلاوا‘‘ قرار دیا جاتا ہے اور وہ گزشتہ دو دہائیوں سے روپوش ہیں۔ ان کا نام اسرائیل کو ”انتہائی مطلوب‘‘ ملزمان کی فہرست میں درج ہے۔
محمد ضیف 2002 ء سے القسام بریگیڈز کے سربراہ ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ اسرائیل پر کئی ہائی پروفائل حملوں کے پیچھے انہی کا ہاتھ تھا۔ اسرائیلی فوج کے کئی ناکام قاتلانہ حملوں کے بعد انہیں جسمانی طور پر شدید معذور بھی سمجھا جاتا ہے۔
القسام بریگیڈز کی بنیاد 1992ء میں رکھی گئی تھی۔ سی آئی اے کی فیکٹ بُک کے مطابق القسام بریگیڈز کے پاس 20 ہزار سے 25 ہزار تک کے درمیان عسکریت پسند ہیں حالانکہ اس تعداد کی آزادانہ طور پر تصدیق کرنا ناممکن ہے۔ اسی عسکری  گروپ نے اس وقت غزہ پٹی کے علاقے میں 240 کے قریب اسرئیلی باشندوں اور دیگر ممالک کی شہریتوں کے حامل افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
اس مسلح ونگ کا نام ایک شامی عالم عزالدین القسام کے نام  پر رکھا گیا ہے، جو 1882ء میں شام میں پیدا ہوئے تھے۔ القسام ایک عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی مصلح بھی تھے، جو اس بات کے قائل تھےکہ یورپی استعماری طاقتوں کو مشرق وسطیٰ سے نکالنے کا واحد راستہ طاقت کا استعمال ہے۔ وہ 1935ء میں برطانوی پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔
القسام بریگیڈز غزہ پٹی کی زمین کے نیچے حماس کی سرنگوں کے وسیع تر نیٹ ورک کی تعمیر میں بھی شریک رہی ہے، جو ماضی میں اسرائیل پر حملوں کے لیے استعمال ہوتی رہی ہیں۔
2006ء میں حماس کے عسکریت پسندوں نے غزہ کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کو اغوا کرنے کے لیے سرنگوں کا استعمال کیا تھا۔ سن 2014 میں اسرائیلی فوج کے سات ہفتے طویل آپریشن کے دوران اس گروپ کے چار جنگجو تیرتے ہوئے ساحل پر پہنچےاور ایک اسرائیلی ٹینک پر حملہ کیا۔ یہ جنگجو اس کے بعد ہونے والی لڑائی میں مارے گئے تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN