اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

الیکٹورل بانڈ کیا ہے،سپریم کورٹ نے کیوں رد کیا ؟فیصلے کی کچھ خاص باتیں

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
489
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سپریم کورٹ نے جمعرات 15 فروری کو الیکٹورل بانڈ سکیم کو منسوخ کر دیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے، چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی قیادت والی پانچ ججوں کی بنچ نے اسے غیر آئینی قرار دیا اور کہا کہ یہ اسکیم معلومات کے حق (آر ٹی آئی) کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ اسے 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ سیاسی جماعتوں کو دیے جانے والے نقد عطیات کی جگہ سیاسی فنڈنگ میں شفافیت لائی جا سکے۔ آئیے سمجھتے ہیں کہ انتخابی بانڈ کیا ہے اور اسے سپریم کورٹ نے کیوں منسوخ کیا؟
انتخابی بانڈ کیا ہے؟
الیکٹورل بانڈزعطیہ  دینے کا ایک ایسا ذریعہ  ہے جو افراد اور کمپنیوں کو اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر سیاسی جماعتوں کو مالی امداد دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اس اسکیم کو اس وقت کے وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے سال 2017 میں بجٹ اجلاس میں پیش کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے اسے 9 جنوری 2018 کو نافذ کیا۔
آپ انتخابی بانڈز کے ذریعے ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت کو چندہ دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو بانڈز خریدنا ہوں گے۔
آپ یہ بانڈ صرف سرکاری بینک – اسٹیٹ بینک آف انڈیا یعنی ایس بی آئی سے خرید سکتے ہیں۔ آپ کو کسی دوسرے بینک سے انتخابی بانڈ نہیں ملیں گے۔
الیکٹورل بانڈ میں یہ سہولت بھی ملتی ہے کہ کس نے چندہ دیا، کس پارٹی کو اور کتنا عطیہ دیا، یہ سب خفیہ ہے۔ پارٹی کو بھی نہیں معلوم کہ اسے کس نے چندہ دیا ہے۔ ہاں لیکن SBI اس سے واقف ہے۔ الیکشن کمیشن یا عام عوام یہ نہیں جان سکتے کہ کس پارٹی نے کتنا چندہ دیا ہے۔
نیز، یہ بانڈ ٹیکس کے دائرے میں نہیں آتا ہے، اور نہ ہی اس پر کوئی سود ادا کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ اگر کوئی اپوزیشن پارٹی کو بہت زیادہ چندہ دیتا ہے تو حکمراں جماعت اسے ہراساں کر سکتی ہے اور اس کے برعکس، اسی لیے عطیہ دہندگان کی معلومات کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انتخابی بانڈز کیسے خریدے جاتے ہیں؟
فرض کریں کہ آپ کسی سیاسی جماعت کو 10,000 روپے عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لیے آپ SBI کی کسی بھی برانچ میں جائیں گے اور بتائیں گے کہ آپ کسی خاص پارٹی کو 10,000 روپے کا عطیہ دینا چاہتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کو 10،000 روپے بینک میں جمع کروانے ہوں گے اور اس کے بدلے میں آپ کو 10،000 روپے کا بانڈ ملے گا۔
سیاسی جماعت کو یہ بانڈ ملے گا۔ اب پارٹی کے پاس اس بانڈ کو چھڑانے کے لیے صرف 15 دن ہوں گے۔اگر پارٹی 15 دنوں کے اندر بانڈ کو چھڑا لیتی ہے، تو بینک میں جمع کردہ آپ کی رقم میں سے 10,000 روپے اس پارٹی کے اکاؤنٹ میں چلے جائیں گے۔ اگر پارٹی 15 دنوں کے اندر بانڈ کو نہیں چھڑاتی ہے، تو آپ کی جمع کی گئی رقم وزیر اعظم کے ریلیف فنڈ میں عطیہ کر دی جائے گی۔
انتخابی بانڈز کیسے جاری کیے جاتے ہیں؟
آپ کسی بھی پارٹی کو اپنی مرضی کے مطابق رقم نہیں دے سکتے۔ انتخابی بانڈ کے تحت عطیہ کی رقم مقرر ہے۔ یہ بانڈز:
1000، 10,000، 1,00,000، 10,00,000 اور ایک کروڑ۔
اگر آپ چاہیں تو ایک سے زیادہ بانڈ خرید سکتے ہیں۔
کون سی سیاسی جماعت چندہ وصول کر سکتی ہے؟
ملک میں ہرکوئی سیاسی جماعت چندہ وصول نہیں کر سکتی۔ صرف وہی پارٹیاں انتخابی بانڈز کے ذریعے عطیہ حاصل کرسکتی ہیں جو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کے تحت رجسٹرڈ ہیں اور اس پارٹی کو لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات میں کم از کم 1% ووٹ ملے ہیں۔
جب کانگریس نے پارلیمنٹ میں پوچھا کہ اب تک کتنے انتخابی بانڈ جاری کیے گئے ہیں، حکمراں جماعت نے 5 فروری 2024 کو جواب دیا کہ کل 16 ہزار 518 کروڑ روپے کے انتخابی بانڈ جاری کیے گئے ہیں۔ بی جے پی کو ان میں سے 50 فیصد سے زیادہ بانڈ ملے ہیں۔
سپریم کورٹ نے کیا کہا؟
الیکٹورل بانڈ اسکیم کے نافذ ہوتے ہی اس کے خلاف عدالت میں کئی درخواستیں دائر کی گئیں۔درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ کون سیاسی جماعتوں کو کتنا چندہ دے رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جو کمپنی خسارے میں ہے وہ بھی چندہ دے سکتی ہے، ایسا کیوں ہے؟ کمپنی کے شیئر ہولڈرز کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی کمپنی کس پارٹی کو چندہ دے رہی ہے۔
اس پر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ "الیکٹورل بانڈ اسکیم آرٹیکل 19 (1) (A) یعنی آزادی اظہار کی خلاف ورزی ہے اور غیر آئینی ہے۔ اور اسے جاری کرنے والے بینک کو فوری طور پر انتخابی بانڈز کا اجرا روک دینا چاہیے”۔
عدالت نے ایس بی آئی کو حکم دیا کہ وہ انتخابی بانڈز سے متعلق تمام معلومات جو بینک کے پاس ہے وہ 6 مارچ تک الیکشن کمیشن کو دے، جس کے بعد الیکشن کمیشن اسے پبلک کرے۔
"سیاسی جماعتوں کو مالی امداد دینا انتقامی کارروائی کا باعث بن سکتا ہے۔ انتخابی بانڈ سکیم کالے دھن کو روکنے کی واحد سکیم نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی آپشنز ہیں۔”
سپریم کورٹ

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN