لکھنؤ :(ایجنسی)
اتر پردیش اسمبلی انتخابات کی 403 سیٹوں پر مسلسل نتائج آرہے ہیں۔ اب تک کے رجحانات میں بی جے پی 259 سیٹوں پر آگے ہے۔ رجحانات کے مطابق، بی جے پی یوپی میں مکمل اکثریت کے ساتھ دوسری بار حکومت بنائے گی۔ وہیں یوپی الیکشن لڑنے والی اسدالدین اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم کی حالت کافی خراب نظر آرہی ہے۔ دراصل یوپی الیکشن میں اے آئی ایم آئی ایم کا کھاتہ بھی نہیں کھلا ہے۔ اویسی جس طرح یوپی میں انتخابی مہم کے دوران پارٹی کی سیٹ کا دعویٰ کر رہے تھے، وہ تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
اے آئی ایم آئی ایم نے کھاتہ نہیں کھولا
یوپی انتخابات میں اب تک جو رجحانات آئے ہیں ان میں اے آئی ایم آئی ایم کا کھاتہ بھی نہیں کھلا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران جس طرح سے پارٹی کی سیٹ پر دعویٰ کیا جا رہا تھا، وہ تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ یوپی میں کھاتہ نہ کھولنا اسدالدین اویسی کو کافی مایوس کر سکتا ہے، کیونکہ اویسی کو یوپی کے مسلم عوام سے بہت امیدیں تھیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ اتر پردیش کے رجحانات میں بی جے پی کی برتری کو دیکھتے ہوئے پارٹی کارکنان اور حامی جشن منا رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے سرکاری رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی 259 سیٹوں پر آگے ہے اور سماج وادی پارٹی 112 سیٹوں پر آگے ہے۔










