اردو
हिन्दी
اگست 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کے سی تیاگی کے قومی ترجمان کے عہدے  سے استعفے کی اصلی وجہ کیا ہے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
164
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جے ڈی یوکے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے اتوار (1 ستمبر) کو پارٹی کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تاہم،  وہ پارٹی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے سیاسی مشیر بنے رہیں گے تیاگی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔‘تیاگی کا استعفیٰ بی جے پی کے نظریاتی ایشوز پر ان کے بعض جارحانہ موقف کے پس منظر میں آیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ‘حساس معاملوں’ پر تیاگی کے بیان نے پارٹی کو قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے اندر مشکل صورتحال میں ڈال دیا تھا۔۔
کیا وجوہات کچھ اور ہیں؟
استعفیٰ کے حالیہ اعلان کے بعد کے سی تیاگی نے انڈین ایکسپریس کو استعفیٰ کی وجہ پوچھے جانے پر بتایا ، ’میں ایک نئی ٹیم میں تھا جس میں نتیش کمار پارٹی کے قومی صدر ہیں اور سنجے کمار جھا نیشنل ورکنگ پریسیڈنٹ ہیں… مجھے لگا کہ میں نے اپنا کام کافی حد تک کر  دیا ہے۔ پارٹی کے پاس اب دفاع کے لیے کچھ نہیں ہے۔‘
جے ڈی یو کے ایک سینئر لیڈر نے انڈین ایکسپریس کو بتایا ، ‘وہ (کے سی تیاگی) بہت ہی معزز لیڈر ہیں، لیکن انہوں نے ہائی کمان سے پوچھے بغیر پارٹی لائن کے بارے میں بیانات جاری کرنا شروع کر دیے تھے۔ لیٹرل انٹری، یونیفارم سول کوڈ (یو سی سی ) وغیرہ بہت حساس معاملے ہیں۔ پارٹی قیادت کی رائے لیے بغیر جاری کیے گئے سخت بیانات اتحاد میں مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں۔‘
طلب  ہے کہ 10 دن پہلے، جب لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے لیٹرل انٹری پر یو پی ایس سی کے جاری کردہ اشتہار پر اپنا اعتراض ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی پارٹی اس اقدام کی’ حمایت میں بالکل نہیں ہے‘، تب تیاگی نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے ‘اپوزیشن کے ہاتھ میں ایک ہتھیار’ دے دیا ہے اور یہ قدم ‘راہل گاندھی کو دلت کمیونٹی کا چیمپئن‘ بنا دے گا۔
آخر کار حکومت نے اشتہار واپس لے لیا، جس کے بارے میں تیاگی نے کہا کہ یہ  ‘نتیش کمار کی قیادت والی سماجی انصاف کی سیاست کی جیت’ ہے۔اس معاملے کو ابھی ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا تھا کہ تیاگی نے حزب اختلاف کے ساتھ مل کر اسرائیل اور حماس تنازعہ کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔ مشترکہ بیان میں ہندوستان سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کو کہا گیا۔ کے سی تیاگی کے علاوہ اس بیان پر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے جاوید علی، کانگریس اور عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اراکین پارلیامنٹ اور لیڈروں نے دستخط کیے تھے۔
تیاگی کے بیان سے این ڈی اے میں تھی کھلبلی
جے ڈی یو کی این ڈی اے میں واپسی کے بعد بھی کے سی تیاگی کھل کر بی جے پی کی پالیسیوں پر تنقید کر رہے تھے۔ مانا جا رہا ہے کہ اسی وجہ سے تیاگی کو اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔جے ڈی یو کے ایک ذرائع نے انڈین ایکسپریس کو بتایا ، ‘کئی بار وقف، ذات پر مبنی  مردم شماری اور ایس سی/ایس ٹی ذیلی درجہ  بندی جیسے حالیہ متنازعہ معاملوں پر ان کے بیانات پارٹی کو پسند نہیں آئے۔ تیاگی کے اتنا اہم عہدہ چھوڑنے کے لیے سی ایم کے ارد گرد موجود لیڈروں کا ایک گروپ بھی ذمہ دار ہو سکتا ہے۔‘
انڈین ایکسپریس نے لکھا ہے، ‘پٹنہ میں جے ڈی یو کے ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ تیاگی بعض  متنازعہ معاملوں  پر پارٹی کا دفاع کرنے میں تذبذب کا شکار تھے، خصوصی طور پر اس سال کے شروع میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی این ڈی اے میں پارٹی کی واپسی کے بعد سے کتاب لکھ رہے ہیں

کے سی تیاگی
انڈین ایکسپریس سے بات چیت میں  تیاگی نے یہ بھی بتایا کہ وہ فی الحال ‘مائی پریذیڈنٹ’ نامی کتاب پر کام کر رہے ہیں، جس میں انھوں نے ان رہنماؤں کے بارے میں بتایا ہے جن کے ساتھ انھوں نے کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں چودھری چرن سنگھ اور جارج فرنانڈس سے لے کر شرد یادو اور نتیش کمار تک کئی سوشلسٹ لیڈروں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا جے ڈی یو کے سابق صدر للن سنگھ اور آر سی پی سنگھ بھی اس کا حصہ ہوں گے، تیاگی نے کہا، ‘نہیں۔ کتاب کا اختتام پارٹی میں میرے لیڈر نتیش کمار پر ہوتا ہے۔(بشکریہ دی وائر)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN