اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

مودی مسلمان مخالف بیانیے سے کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
149
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

*مرزا اے بی بیگ
وزیراعظم  مودی نے منگل کے روزتلنگانہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب تک زندہ ہیں، کسی بھی قیمت پر دلتوں، قبائلیوں اور پسماندہ ذاتوں کے لیے انڈین آئین کے تحت دیے جانے والے کوٹے کو مسلمانوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے۔
انھوں نے کانگریس  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’کانگریس پارٹی اور اس کے شہزادے (راہل گاندھی) اپنے ووٹ بینک کی سیاست کے لیے پچھلے دروازے سے مسلمانوں کے لیے کوٹہ لا کر پسماندہ طبقات کے حقوق چھین کر انڈین آئین کو پامال کر رہے ہیں۔‘
کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ ’یہ وہ لوگ ہیں جو پارلمیان چلنے نہیں دینا چاہتے، یہ وہ لوگ ہیں جو الیکش کمیشن پر سوال اٹھاتے ہیں اور اب اپنے ووٹ بینک کے لیے آئین کو بدنام کرنے کے لیے نکلے ہیں۔‘
’لیکن کانگریس والے سن لیں، جب تک مودی زندہ ہے، میں دلتوں کا کوٹہ، قبائلیوں کا کوٹہ مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو نہیں دینے دوں گا۔‘۔‘اسی طرح مغربی ریاست مہاراشٹر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ آج انڈیا ڈوزئیر نہیں بھیجتا بلکہ گھر میں گھس کر مارتا ہے۔
ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر مودی مسلمان مخالف بیانیے سے عوام میں کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟
*بی جے پی اپنے ووٹروں میں جوش پیدا نہیں کر پا رہی‘
ہم نے مسلمانوں کو سرکاری نوکریوں میں کوٹے کے بارے میں معروف صحافی اور سیاسی مبصر آشوتوش سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ یہ سراسر غلط بیانی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’یہ پوری طرح سے غلط بیانی ہے۔ اس کے پس پشت ان کی واضح حکمت عملی ہے۔ بی جے پی  نے 400 سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کی بات کہی تو اس سے یہ پیغام گيا کہ وہ آئین کو بدلنا چاہتے ہیں کیونکہ آئین کو بدلنے کے لیے دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہو گی اور آئین ایک ایسی چیز ہے جو کہ پسماندہ طبقے کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
عام آدمی پارٹی کے سابق رکن آشوتوش نے  کہا کہ ’پہلے مرحلے کے انتخاب کے بعد انھیں یہ احساس ہونے لگا کہ انھیں اکثریت ملنے میں مشکل ہو سکتی ہے اس لیے وہ اس بیانیے پر اتر آئے۔‘
سینیئر سیاسی مبصر آرتی آر جیرتھ نے بھی بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے کچھ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔
انھوں نے کہا کہ ’پہلے مرحلے کے انتخابات کے بعد مودی کی حکمت عملی پوری طرح سے بدل گئی ہے اور بانسواڑا میں مودی کے بیان کے بعد سے یہ باتیں اب  امت شاہ اور انوراگ ٹھاکر جیسے دوسرے رہنما بھی کھلے عام کرنے لگے ہیں اس طرح کے بیانات کی وجوہات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے جو اپنے موضوعات تھے ان میں ووٹروں کو جوش دلانے کی قوت نہیں رہی۔ چاہے وہ رام مندر کا معاملہ ہو یا ترقی یافتہ بھارت  کا۔یہ سب ووٹروں میں متوقع جوش پیدا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’بی جے پی کے نعرے ووٹروں کو اپنی جانب راغب نہیں کر رہے۔ پہلے مرحلے میں ان کا گڑھ سمجھی جانے والی ریاستوں راجستھان، اترپردیش، بہار مہاراشٹر میں ووٹنگ کی شرح کم رہی۔ ایسے میں انھوں نے شاید یہ فیصلہ کیا ہو گا کہ اب اسے پولرائز کرنا ہے۔۔ ہم نے دیکھا کہ پہلے اس سے بی جے پی کو فائدہ ہوا۔‘
’پھر دوسرے مرحلے میں بھی ووٹ ڈالنے کی شرح کم رہی اور اس بار مدھیہ پردیش میں بھی ووٹ ڈالنے کی شرح امید سے کم تھی۔‘
آرتی جیرتھ نے کہا کہ ’اس الیکشن میں ایک نئی چیز دیکھنے میں آئی ہے کہ کانگریس کے منشور پر مباحثہ ہو رہا ہے۔ آپ نے پہلے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ منشور پر بات ہو۔ منشور تو ایک دن آتا تھا اور دوسرے دن بھلا دیا جاتا تھا۔‘
مودی کی انتخابی مہم میں پاکستان کے ذکر کے بارے میں آشوتوش نے کہا کہ پاکستان اور مسلمان ایک ہی سکے کے دو پہلو کے طور پر پیش کیے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ’مسلمانوں کو ملک دشمن اور غدار کے طور پر یا پاکستانی کے طور پر پیش کر کے تقسیم پیدا کی جاتی ہے تاکہ بی جے پی کو اس سے فائدہ ہو-
انڈیا میں کوٹے پر سیاست پرانی ہے۔ سابق وزیر اعظم وشوناتھ پرتاپ سنگھ پسماندہ ذات کے لوگوں کے لیے 27 فیصد کوٹے کے نعرے پر انڈین سیاسی بساط کو الٹنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور اس کی وجہ سے وہ وزیر اعظم بننے میں بھی کامیاب رہے تھے۔
انڈین آئین کے مطابق مرکزی حکومت اور انڈین ریاستوں کو ’سماجی اور تعلیمی طور پر پسماندہ‘ طبقات کے لیے تعلیمی اداروں میں داخلوں، ملازمتوں، سیاسی اداروں، ترقیوں وغیرہ میں مخصوص فیصد پر مخصوص کوٹہ یا نشستیں مقرر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔اس کے تحت ابھی تک دلتوں کو 15 فیصد، قبائلیوں کو 7.5 فیصد کی سہولیات دی گئی تھیں لیکن پھر بعد میں دوسری پسماندہ ذاتوں کو 27 فیصد کوٹہ دیا ادھر تلنگانہ اور آندھر پردیش میں ان کی اتحادی پارٹی تیلگودیشم نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے کوٹے کے حق میں ہیں۔انھوں نے کہا کہ ’مسلمانوں میں غربت سرایت کر گئی ہے اور ہم ان کے لیے چار فیصد کوٹے کو برقرار رکھیں گے۔ اس میں کوئی اگر مگر نہیں۔‘(بی بی سی)
(یہ تجزیہ نگار کے ڈرتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN