اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کون ہیں برطانیہ کے نئے پی ایم اسٹارمر

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
141
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

برطانیہ میں عام انتخابات کے نتاِئج کے مطابق لیبر پارٹی نےفتح حاصل کر لی ہے، جس کے بعد سر کیر سٹارمر ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔لیبر پارٹی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ 326 نشستیں حاصل کرنے کے بعد باضابطہ طور پر برطانیہ کے عام انتخابات میں کامیاب ہو گئی ہے۔وسطی لندن میں خطاب کرتے ہوئے ملک کے اگلے وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ’تبدیلی کا آغاز ہو رہا ہے۔‘سٹارمر کے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ ’سچ بولوں تو مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘
•کون ہیں کیئر اسٹارمر؟
2 ستمبر 1962 کو برطانیہ میں پیدا ہونے والے اسٹارمر پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں۔ لیبر پارٹی کے مطابق ان کی پوری پیشہ ورانہ زندگی ضرورت مندوں کو انصاف فراہم کرنے میں گزری ہے۔ وہ 2020 سے برطانوی پارلیمنٹ میں اپوزیشن اور لیبر پارٹی کے قائد ہیں۔ وہ 2015 سے 2024 تک ہولبورن اور سینٹ پینکراس کے رکن پارلیمنٹ بھی منتخب ہو چکے ہیں۔ اسٹارمر 2008 سے 2013 تک پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر بھی رہے۔
سرے میں آکسٹیڈ نامی ایک چھوٹے سے قصبے میں پرورش پائی۔ ان کے والد ایک فیکٹری میں کاریگر تھے اور ماں ہسپتال میں نرس تھیں۔ اسٹارمر کی والدہ کو ایک نایاب اور سنگین بیماری تھی، جس کی وجہ سے انہیں بچپن میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سب کے درمیان، اسٹارمر نے 1985 میں یونیورسٹی آف لیڈز سے بیچلر آف لاز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے ساتھ ہی اسٹارمر یونیورسٹی جانے والے خاندان کے پہلے فرد بن گئے۔ اسٹارمر 1987 سے 2008 تک بیرسٹر کے طور پر کام کیا۔ 2008 سے 2013 تک پبلک پراسیکیوشن کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
وکیل بننے کے بعد اسٹارمر نے طویل عرصے تک غریبوں کو مفت قانونی مشورہ دیا اور کئی بڑے مقدمات کی وکالت کی۔ انہیں انسانی حقوق سے متعلق امور میں مہارت حاصل ہے، وہ شمالی آئرلینڈ پولیسنگ بورڈ میں انسانی حقوق کے مشیر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔ 2002 میں انہیں (کوینز کاؤنسلر) ملکہ کا مشیر مقرر کیا گیا۔ اسٹارمر کو قانون اور فوجداری انصاف کی خدمات کے لیے 2014 میں آرڈر آف دی باتھ کا نائٹ کمانڈر مقرر کیا گیا تھا۔
سیاست کی بات کریں تو کیئر 2015 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔ انہوں نے 2016 کے بریکزٹ ریفرنڈم میں ’ریمین‘ یعنی برقرار رہنے کی مہم کی حمایت کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے جیریمی کوربن کی قیادت کے خلاف 2016 میں شیڈو کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ کیئر اسٹارمر کو 2020 میں لیبر پارٹی کا قائد منتخب کیا گیا۔ لیکن اس کے بعد پارٹی کو 85 سالوں کی سب سے بڑی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
لیبر پارٹی کی ہار کے بعد کیئر نے اس بات پر زور دیا کہ انہوں نے خود کو پارٹی کے سابقہ موقف سے علیحدہ کر لیا ہے اور ان کی قیادت میں لیبر پارٹی کا منشور ہاؤس بلڈنگ، معیشت اور این ایچ ایس کو ٹھیک کرنے جیسے کاموں پر توجہ مبذول کریں گے۔ انہوں نے اپنی کاوشوں سے پارٹی کو سیاسی طور پر اعتدال پسندی کی جانب مبذول کیا۔ انہوں نے پارٹی کے اندر یہودی مخالف جذبات کو ختم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN