اردو
हिन्दी
اگست 20, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

چند ممالک اب بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے حق میں کیوں نہیں؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
86
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اقوام متحدہ میں اب تک 140 ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر چکے ہیں۔ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے والوں میں 22 ممالک پر مشتمل عرب لیگ، 57 ممالک پر مشتمل اسلامی تعاون تنظیم اور 120 ممالک پر مشتمل نان الائنڈ موومنٹ بھی شامل ہے۔
حالیہ دنوں میں آسٹریلیا نے بھی عندیہ دیا ہے کہ وہ اس مسئلے کے دو ریاستی حل کے عمل کو تیز کرنے کے لیے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر سکتا ہے۔
دنیا میں کچھ ممالک فلسطین بطور ریاست اس لیے تسلیم نہیں کرتے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ اسرائیل سے مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا۔
لندن سکول آف اکنامکس سے منسلک پروفیسر فواذ جرجس کہتے ہیں کہ ’امریکہ زبانی یہ بات اکثر کرتا ہے کہ فلسطین کو ایک ریاست بنانے کی ضرورت ہے لیکن اس کا یہ اصرار بھی ہے کہ اس معاملے پر اسرائیل اور فلسطین براہ راست بات چیت کریں، جس کا مطلب یہی ہے کہ فلسطین کی آزادی کی امیدوں پر اسرائیل کو ویٹو پاور دی جا رہی ہے۔‘
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن مذاکرات 1990 کی دہائی میں شروع ہوئے تھے اور اس کے نتیجے میں اس مسئلے کا دو ریاستی حل تجویز کیا گیا تھا۔
تاہم امن مذاکرات کا عمل 2000 کی دہائی میں سُست روی کا شکار ہوگیا اور پھر 2014 میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ہونے والی بات چیت واشنگٹن میں ناکام ہوگئی۔
وہ ممالک جو اسرائیل سے خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کی صورت میں اسرائیل ناراض ہوجائے گا۔
اسرائیل کی حامی ممالک کا کہنا ہے کہ فلسطین 1933 میں طے کیے گئے مونٹیویڈیو کنوینشن پر پورا نہیں اُترتا جس کے تحت کسی بھی قوم کو ایک ملک تسلیم کیا جاتا ہے۔ یعنی کہ اس کی مستقل آبادی، زمین کے تعین، حکومت اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بنانے کی صلاحیتیں ابھی تک غیر واضح ہیں۔
فلسطینی علاقوں کی اقوامِ متحدہ میں کیا حیثیت ہے؟
اقوامِ متحدہ میں فلسطین کی حیثیت ایک غیر رُکنی مشاہدہ کار کی ہے۔ سنہ 2011 میں فلسطین نے اقوامِ متحدہ کا مستقل رُکن بننے کے لیے قرار داد جمع کروائی تھی لیکن ان کی اس درخواست کو سلامتی کونسل میں حمایت حاصل نہ ہو سکی۔تاہم فلسطین اب بھی اقوام متحدہ میں ہونے والے بحث و مباحثوں میں حصہ لے سکتا ہے، تاہم اسے قراردادوں پر ووٹ دینے کی اجازت نہیں۔
سنہ 2012 میں اقوام متحدہ نے فلسطین کو بطور ’غیر رکنی مشاہدہ کار ریاست‘ قبول کیا تھا اور غزہ اور غربِ اردن میں اس فیصلے کو سراہا بھی گیا تھا۔ تاہم اسرائیل اور امریکہ اقوام متحدہ کے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔
اقوامِ متحدہ کے اس فیصلے کے بعد فلسطین کو متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا رُکن بننے کی اجازت بھی مل گئی تھی۔
واشنگٹن میں مِڈل ایسٹ انسٹٹیوٹ سے منسلک تجزیہ کار خالد الجندی کہتے ہیں کہ ’اقوامِ متحدہ کا مستقل رُکن بننے کی صورت میں فلسطینیوں کی سفارتی طاقت بڑھ جائے گی اور وہ وہاں قرادادیں پیش کرنے اور ان پر ووٹ دینے کے بھی قابل ہوجائیں گے۔‘
انھوں نے مزید کہا کہ ’لیکن ان تمام چیزوں سے بھی فلسطین اور اسرائیل کے معاملے کا دو ریاستی حل نہیں نکلے گا، یہ حل صرف اسرائیل کا قبضہ ختم کروانے کی صورت میں نکل سکتا ہے۔‘
لندن میں سکول آف اورینٹل اینڈ افریکن سٹڈیز سے منسلک پروفیسر گلبرٹ اچکار کہتے ہیں کہ فلسطینی انتظامیہ کو اقوامِ متحدہ کی مستقل رُکنیت حاصل کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
انھوں نے مزید کہا کہ’یہ صرف ایک علامتی فتح ہوگی۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN