اردو
हिन्दी
اگست 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت افغانستان سے پیاز کیوں امپورٹ کررہا ہے؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
102
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

جاوید اختر
افغانستان کی طالبان حکومت کا کہنا ہے کہ صوبہ کنڑ سے پاکستان کے راستے بھارت کو آٹھ ہزار ٹن پیاز کی برآمدات کے تحت اس کی پہلی کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ جو جلد ہی اپنے منزل تک پہنچ جائے گی۔
افغانستان کے میڈیا ادارے طلوع نیوز کے مطابق طالبان حکام نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کنڑ صوبے سے بھارت کو پیاز کی برآمدات شروع ہوئی ہے۔
ایک حکومتی اہلکار کے مطابق امارت اسلامیہ کی حکومت کے قیام کے بعد افغانستان سے نا صرف پڑوسی ممالک کو برآمدات میں اضافہ ہوا ہے بلکہ خطے کے دیگر ممالک کو بھی برآمدات کی سطح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت سے آٹھ ہزار ٹن پیاز کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے تحت 91 ملین افغانی روپے سے زیادہ کی مالیت کے پیاز برآمد کیے جائیں گے۔
کنڑ کے ڈپٹی گورنر عبداللہ حقانی نے بتایا، "ہم کنڑ کے تمام تاجروں کی مد د کر رہے ہیں اور تمام کسانوں کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ جو کوئی بھی یہاں سرمایہ کاری کرے گا ہم اس کی مدد کریں گے اور اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔”کنڑ افغانستان کا ایک زرعی صوبہ ہے، جہاں پیاز کے علازہ مختلف اقسام کے تازے پھل بھی پیدا ہوتے ہیں۔
افغانستان کے کسان خوش
کنڑ کے کسان اور مقامی باشندے بھارت کو پیاز کی برآمدات سے کافی خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بیرونی ملکوں کو پیاز ایکسپورٹ کرنا ان کے لیے کافی سود مند ثابت ہوگا۔ تاہم کسانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے لیے حکومت کی جانب سے مدد کی اشد ضرورت ہے۔
عزیزالرحمان نامی ایک کسان کا کہنا تھا،”ہمیں وقت پر بہتر بیج فراہم کیا جائے اور معیاری کولڈ اسٹوریج تعمیر کیے جائیں تاکہ ہم اپنی سبزیاں وہاں رکھ سکیں۔ اور سڑکوں کے مسئلے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔”
کنڑ کے دارالحکومت اسدآباد کے ایک رہائشی ملک اجمل کا کہنا تھا،”اسد آباد میں ایک کولڈ اسٹوریج تعمیر کیا جائے تاکہ کسان اپنی پیداوار یہاں رکھ سکیں۔”
اسد آباد کے میئر نظر محمد عتیق کے مطابق کسانوں کی سخت محنت اور کوششوں کے نتیجے میں ہمیں فائدہ ہورہا ہے اور اس سے ہمارا ملک ترقی کی راہ پر بڑھے گا۔
بھارت میں پیاز کی قلّت
پہلے انتہائی سخت گرمی اور اب بارشوں کی وجہ سے بھارت میں پیاز کی قیمتیں آسمان کی طرف جا رہی ہیں۔
سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال کم پیداوار ہونے کی وجہ سے پیاز کی قیمتں اب بھی بڑھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اپریل کے بعد سے سخت گرمی کی وجہ سے سبزیوں کی سپلائی کم ہوگئی اور مانگ پیاز اور آلو کی طرف منتقل ہوگئی۔ مانگ میں اضافہ کی وجہ سے بھی پیاز کی خردہ قیمتیں اوپر کی طرف جارہی ہیں۔
مارکیٹ رپورٹ کے مطابق 30 جون کو پیاز کی قیمتوں میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 106 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
گزشتہ سال مناسب بارش نہیں ہونے کی وجہ سے پیاز کی پیداوار میں 20 فیصد کی گراوٹ آئی تھی جب کہ سرما کے موسم میں جس پیاز کے فصل کی بوائی ہوئی تھی، خراب مونسو ن کی وجہ سے اس کی پیداوار خاطر خواہ نہیں ہو سکی۔(ڈی ڈبلیو)۰

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN