اردو
हिन्दी
اگست 16, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کیا ایرانی حملہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کو نئی سیاسی زندگی دینے کا باعث بنے گا؟ایک نظریہ

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
157
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:وسعت اللہ خان

اسرائیلی پی ایم نیتن یاہو پرانے کھلاڑی ہیں۔ وہ 1980 کے عشرے سے اسرائیلی اسٹیبلشمنٹ کا فعال حصہ ہیں۔ اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی مندوب، وزیرِ خزانہ، وزیرِ خارجہ، وزیر دفاع اور قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدوں کے تجربات سے مالا مال ہیں۔ لہٰذا انھیں اندرونی و بیرونی بساط پر کھیلنے کا بخوبی تجربہ ہے۔ وہ بین الاقوامی رائے عامہ کو منقسم رکھنے اور اسرائیل پر سے منفی عالمی توجہ ہٹانے کے ماہر ہیں۔
مثلاً اس سال 26 جنوری کو جب عالمی عدالتِ انصاف نے جنوبی افریقہ کی پٹیشن پر غزہ میں انسانی امداد کی بحالی اور سویلین آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے اسرائیل کو مؤثر فوری اقدامات کرنے اور طاقت کے استعمال کو حد میں رکھنے کا پابند کرنے کی کوشش کی تو فیصلے کے کچھ دیر بعد اسرائیلی وزارتِ خارجہ نے ممکنہ عالمی ردِعمل کی پیش بندی کے طور پر یہ رپورٹ جاری کر دی کہ اقوامِ متحدہ کے امدادی ادارے برائے فلسطین (انرا) کے کم از کم بارہ ارکان سات اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر ہونے والے حملوں میں براہِ راست ملوث ہیں۔
میڈیا اور مغربی حکومتوں کی توجہ چند ہی گھنٹے میں عالمی عدالتِ انصاف کی رولنگ سے ہٹ کر اسرائیلی الزامات پر مرکوز ہو گئی اور متعدد ممالک بشمول یورپی یونین نے انرا کی امداد عارضی طور پر معطل کر دی۔
دباؤ اتنا بڑھا کہ اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی فوری طور پر ان اہلکاروں کی معطلی اور چھان بین کے احکامات جاری کرنے پڑے۔ آج لگ بھگ ڈھائی ماہ بعد بھی ان الزامات کے حق میں ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکے۔ چنانچہ کئی ممالک نے انرا کی معطل امداد بحال کر دی ہے۔
دوسرا توجہ ہٹاؤ واقعہ یکم اپریل کو پیش آیا جب غزہ میں فلسطینیوں کو غذا فراہم کرنے والے سات بین الاقوامی رضاکار ایک فضائی کاروائی میں ہلاک ہو گئے۔ اسرائیل کے قریبی اتحادی ممالک نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے چھان بین کا مطالبہ کر دیا۔
واردات کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی فضائیہ نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا اس حملے میں ایرانی پاسداران کی القدس فورس کے دو اعلیٰ عہدیداروں سمیت آٹھ ہلاکتیں ہوئیں۔ یوں غزہ میں سات بین الاقوامی امدادی رضاکاروں کی موت سے وقتی طور پر توجہ ہٹانے کی کوشش کی گئی۔
جب سے غزہ آپریشن شروع ہوا ہے۔ اسرائیل کی شمالی سرحد پر ایران نواز حزب اللہ سے جھڑپیں اور دور جنوب میں یمن کی حوثی انتظامیہ کی جانب سے آبنائے عدن کی ناکہ بندی غزہ کی مہم کے ثانوی نتیجے کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ مگر غزہ پر مسلسل عالمی دھیان اور جنگ بندی کے لیے بڑھتے دباؤ کو بقول شخصے ’ڈیفلیکٹ‘ کرنے کا ایک مجرب طریقہ یہ بھی ہے کہ بحران کا دائرہ بڑھانے کی کوشش ہو تاکہ زیادہ ممالک ملوث ہوں تو بوجھ بٹ جائے۔
دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ بھی مشرقِ وسطیٰ پر نظر رکھنے والے کچھ مبصرین کے مطابق ایک ٹریپ تھا۔ بین الاقوامی سفارتی کنونشنز کے مطابق کسی بھی ملک کا سفارتخانہ اس ملک کا خود مختار علاقہ تصور ہوتا ہے۔ لہٰذا عام طور پر سفارت خانوں کو دورانِ جنگ بھی نشانہ بنانے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔
شام میں ایرانی فوجی تنصیبات اور اہلکار سات اکتوبر کے بعد سے بالخصوص متعدد بار اسرائیلی حملوں کا ہدف بنے ہیں۔ مگر سفارتی دفتر پر حملے کے بعد ایران کو یہ سوچنا تھا کہ اس کی بدستور خاموشی کو اندرون و بیرونِ ملک ریاست کی کمزوری پر محمول کیا جا سکتا ہے اور مشرقِ وسطی میں جو چند اتحادی ہیں ان کا ایرانی سیاسی و عسکری حمایت پر سے اعتماد متزلزل ہو سکتا ہے۔
ایران نے جواب دینے کا راستہ چنا۔ حالانکہ اس فوجی جواب میں کوئی ایسا اچانک پن (سرپرائز) نہیں تھا جو کسی بھی مؤثر عسکری آپریشن کا بنیادی محور ہوتا ہے۔ لگ بھگ ڈھائی ہزار کلو میٹر جغرافیائی فاصلے کی مجبوری میں ہر کسی کو معلوم تھا کہ ایران کی جو بھی کارروائی ہو گی وہ اندرونِ ملک قومی وقار اور بیرونِ ملک اتحادیوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایک علامتی کارروائی ہو گی۔
البتہ ایرانی جواب سے اسرائیل کو یہ فوری فائدہ ضرور ہوا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے سلسلے میں اتحادیوں سمیت جو بین الاقوامی دباؤ رفتہ رفتہ بڑھ رہا تھا۔ اس سے وقتی طور پر مکتی مل گئی۔ اگر ایرانی علامتی کارروائی کا کوئی ٹھوس اسرائیلی یا اتحادی جواب الجواب ہوا تو پھر میڈیا اور باقی دنیا کا سارا فوکس غزہ سے ہٹ کے ایک بڑے ممکنہ بحران پر مرکوز ہو جائے گا۔ یوں اسرائیل کو غزہ اور غربِ اردن میں اپنے حتمی مقاصد کے تیز تر حصول کے لیے مزید وقت مل جائے گا۔
ایسے وقت میں جب ایک جانب دنیا کو روس یوکرین مناقشے کی صورت میں اقتصادی جھٹکے لگ رہے  ہیں
صدر بائیڈن کو غیر یقینی صدارتی الیکشن درپیش ہے۔ خلیجی ریاستوں کو اپنے اقتصادی، علاقائی اور سٹریٹیجک مستقبل کی فکر لاحق ہے۔ کیا مغرب دونوں آنکھیں بند کر کے نیتن یاہو کی ہر خواہش پوری کرنے کا متحمل ہو سکتا ہے؟

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN