اردو
हिन्दी
اگست 17, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

سنبھل– خاندانی وراثت کو کونسی حکمت عملی سے بچائیں گے ضیا الرحمن برق

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
147
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

سنبھل(سعد نعمانی) سنبھل ایک تاریخ ساز خطہ ہے کسی زمانے میں مغل بادشاہوں کا نورِ نظر رہا لیکن ہندوستان پربرطانوی راج کے فوراً بعد سے ہی اس شہر کو نظر لگ گئی اورسنبھل ہر محاذ پر پچھڑتا چلا گیا۔ ملک کی آزادی میں بھی یہاں کے جیالوں نے اہم رول ادا کیا اور یہاں کی علمی و ادبی شخصیات نے بھی ملک و بیرونِ ملک سنبھل کا خوب نام روشن کیا مگر یہ سب کردار بھی آج تک سنبھل کو اس کا جائز حق نہ دلاسکے۔
آزادی کے بعد سنبھل کو امروہہ کی پارلیمانی سیٹ سے جوڑ دیا گیا تھا اور1952میں جب ملک میں پہلے عام انتخابات ہوئے تو اس حلقہ سے جمعیۃ علماء کے رہنما و ملی قائد مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے اور 1957میں بھی مولانا ہی یہاں سے پارلیمنٹ پہونچے مگر1962؁ میں مولانا کے انتقال کے بعد جو ضمنی الیکشن ہوئے اس میں آزاد امیدوار اچاریہ کرپلانی کی جیت نے سب کو چونکا دیا تھا۔1971-1967 میں مولانا اسحاق سنبھلی ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر پارلیمنٹ پہونچے۔1975میں جب ملک میں انتخابی حلقوں کی نئی حد بندی عمل میں آئی تو سنبھل کو امروہہ سے نکال کر الگ پارلیمانی سیٹ بنادیا گیا۔ نئی حد بندی کے بعد1977میں یہاں سے جنتا پارٹی لہر کی میں محترمہ شانتی دیوی یادو نے کامیابی حاصل کی۔1980میں برجیندر پال سنگھ یادواو1984میں شانتی دیوی یادو نے کانگریس کے لئے یہ سیٹ بچائی لیکن اس کے بعد پھر کبھی کانگریس کو یہاں سے کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔1989کی جنتادل کی لہر تھی اور اس لہرنے ڈاکٹر ایس پی سنگھ یادو کو پہلی بار پارلیمنٹ بھیجا،1991میں بھی ایس پی سنگھ یادو ہی جنتادل سے کامیاب ہوئے مگر1996میں ڈی پی یادو بہوجن سماج پارٹی کو اس سیٹ پر پہلی بارجیت دلانے والے امیدوار بنے۔

-1999-1998میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادویہاں سے کامیاب ہوئے۔2004میں ملائم سنگھ کے بھائی پروفیسررام گوپال یادو نے اس سیٹ پر سماج وادی کی جیت کے سلسلہ کو برقرار رکھا اس طرح ایک لمبے عرصہ تک یادو برادری کے امیدوار ہی سنبھل سیٹ پر قبضہ جمائے رہے مگر2009میں ایک بار پھر نئی حد بندی عمل میں آئی اور کچھ مسلم علاقہ اس سیٹ پر واپس آگئے جس کی وجہ سے مسلم لیڈران کے لئے یہ سیٹ اہم بن گئی۔ ڈاکٹر شفیق الرحمن برق سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر یہاں سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن سماج وادی پارٹی کا ٹکٹ نہ ملنے پر ڈاکٹر برق بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہوگئے اور سنبھل سے لوک سبھا انتخاب کے امیدوار بنائے گئے۔ انھوں نے نہ صرف الیکشن میں کامیابی حاصل کی بلکہ اس سیٹ پر یادو برادری کے چلے آرہے قبضے کا بھی خاتمہ کردیا۔لیکن2014 کے الیکشن میں بہت نزدیک کے فرق سے ڈاکٹر برق بی جے پی امیدوار ستیہ پال سینی ہار گئے۔2019کے پارلیمانی الیکشن میں سنبھل سیٹ سے ڈاکٹر برق سماج وادی پارٹی اور بی ایس پی گٹھ بندھن کے امیدوار بنائے گئے جس میں انھوں نے ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

2024کے اس الیکشن میں بھی سماج وادی پارٹی نے اپنی پہلی فہرست میں ڈاکٹر برق کو ہی امیدوار بنایا تھا مگر27/ فروری کو ان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد سماج وادی پارٹی نے ان کے پوتے ضیا الرحمن برق کو امیدوار بنایا ہے۔نامزدگیوں کے بعد کل13/ امیدوار میدان میں ہیں جس میں سماج وادی پارٹی سے ضیا الرحمن برق، بی جے پی سے پرمیشور لال سینی، بی ایس پی سے صولت علی، پیس پارٹی سے راشد خاں، کے علاوہ بقیہ آزاد میدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔ اس بار اس پارلیمانی حلقہ میں تقریباً 19/ لاکھ ووٹ ہیں سنبھل اسمبلی حلقہ میں 372483,کندرکی391117، اسمولی378825 بلاری358386 اور چندوسی اسمبلی حلقہ میں 391549ووٹر ہیں۔ چندوسی کے علاوہ چاروں اسمبلی سیٹوں پر سماج وادی پارٹی نے قبضہ کررکھا ہے۔ اس سے اُمید لگائی جارہی ہے کہ پارلیمانی سیٹ پر بھی سماج وادی پارٹی کا قبضہ برقرار رہے گا،سنبھل سماجوادی پارٹی گڑھ تصور کیا جاتا ہے نواب اقبال محمود لگاتار6/ بار اس سیٹ کو سماج وادی پارٹی کیلئے کامیاب کرچکے ہیں وہ سماج وادی حکومت میں دو بار کابینی وزیر بھی رہ چکے ہیں ڈاکٹر برق صاحب کے انتقال کے بعد سینئر لیڈر ہونے کی بنا پر پارلیمانی سیٹ سے انھیں سب سے مضبوط امیدوار خیال کیا جارہا تھا مگرعوام میں ڈاکٹر برق کے انتقال کی جذباتی ہمدردی کی لہر اور اقبال محمود کی کی طرف سے ٹکٹ کیلئے کوئی ضدی مطالبہ نہ دیکھ کر پارٹی نے اس سیٹ کو ڈاکٹر برق کی وراثت کا نام دے کر عوام میں مزید ہمدردی پیدا کردی ہے مگر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ سماج وادی پارٹی میں آپسی رسا کشی اور جیت کے تئیں حد سے زیادہ خوش فہمی سے الیکشن کے نتائج ہماری خواہشات کے خلاف ہوسکتے ہیں اب ایک طرف بی جے پی امیدوار ہے جو بہت ہی منظم طریقہ سے انتخابی مہم میں مصروف ہے، بی ای پی امیدوار بھی مسلم ووٹوں میں اپنی موجودگی درج کرانے کی جدوجہد کرہا ہے دوسری طرف ضیا الرحمن برق  ہیں جو سیاست کا بہت زیادہ تجربہ تو نہیں رکھتے مگر دادا مرحوم کی سیاست کو قریب سے دیکھنے کا موقع انھیں ضرور ملا ہے اب وہ کو نسی حکمت عملی اپنائیں گے جس سے اس  ورثت کو کا بچایا جاسکے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN