نئی دہلی :(ایجنسی)
آج عالمی ارتھ ڈے کے موقع پر اینگلو عربک سینئر سیکنڈری اسکول میں پرنسپل محمد وسیم احمد کی سرپرستی میں سنگل یوز پلاسٹک کے استعمال سے باز آنے کی ضرورت کے عنوان سے ایک شاندار پروگرام کاانعقاد ہوا۔پروگرام کے کنوینر محمد عمران،پرویز برقی،آفتاب عالم ،ذہین احمد ودیگراساتذہ کے زیرنگرانی طلبہ وطالبات نے اسکول آڈیٹوریم میںمنعقد مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ۔نظامت محمد عمران نے کی۔
اس سے قبل اسکول اسمبلی میںسنگل پلاسٹک کے استعمال سے باز رہنے کے لئے حلف برداری کا عمل بھی ہوا،جس میں جملہ اساتذہ وطلبہ طالبات نے حصہ لیا۔واضح رہے کہ آڈیٹوریم میںمنعقد تقریری مقابلے میں شعیب خاں اول،محمدابراہیم دوئم اور محمدسعد خان سوئم قراردیئے گئے جبکہ محمدافنان کوحوصلہ افزائی کاانعام ملا۔مضمون نویسی کے مقابلے میںوانیہ علوی اول،کامران احمد دوئم اور محمدسعدخان نے سوئم پوزیشن حاصل کی۔پوسٹر میکنگ مقابلے میںانشاواجاوید اول،عروج ثاقب دوئم اورمرزامحمد مجاہد نے سوئم مقام پایا جبکہ اس زمرے میںحوصلہ افزائی کاانعام عبدالولی کوملا۔نظم خوانی کامقابلہ اول پوزیشن کے ساتھ شعیب خان کے نام رہا۔کوئز کے مقابلے میںبھی طلبہ وطالبات نے جوش وخروش سے حصہ لیا۔پانچ ٹیمیں اس مقابلے میںشریک ہوئیں۔اول مقام ٹیم ،ڈی، کے نام رہا جس میں سلیمان خان،محمد ارمان، مدثر،محمد رقیب، محمدعدنان، محمدشاداب، محمد افنان، توحیداحمد اورفرازصمد شریک تھے۔
دوسرے مقام پر ٹیم’ سی ‘رہی جس میںکامران، سعدخان، ایوب، ذیشان، بلال، اسعد، محمد فیضان عالم،محمدحمادخان اورمحمدحسان نے شرکت کی۔کوئز کاتیسراانعام ٹیم’ اے ‘کے حصے میں آیا جس میں محمدشان، عاشر، محمدعادل، عبدالولی، عبدالواحد، ارحان، فراز اورمحمدفیضل شامل تھے۔جبکہ سوالوںکے سب سے زیادہ جوابات دینے پر سلیمان خان کو حوصلہ افزائی کاانعام ملا۔واضح رہے کہ طلبہ وطالبات کے ذوق وشوق اور زمین کی حفاظت کے تئیں ان کی ذمہ داری مذکورہ مقابلوں میںان کی کثیر تعداد میںشرکت سے محسوس کی گئی۔پروگرام کے آخرمیںپرنسپل محمد وسیم احمد نے کامیاب طالب علموں کومبارکباد دی اور مقابلے میںشریک ہونے والے سبھی طالب علموں کی کوششوںکو بھی سراہا۔










