اردو
हिन्दी
اگست 15, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

عالمی یونانی میڈیسن ڈے ایوارڈز 2024 کا اعلان، پروفیسر اختر صدیقی، ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف اچیومنٹ ایوارڈ, کے لئے منتخب

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
167
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ ایوارڈز کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر طب یونانی کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے والے یونانی ڈاکٹروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں پرائیویٹ طبیہ کالجوں کے منتظمین کے شکر گزار ہیں کہ وہ آج کے نامساعد حالات میں طبیہ کالج چلا رہے ہیں وہ یقینا قابل مبارکباد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت جو لوگ بھی طب یونانی کے فروغ و ترویج و ترقی کے لیے کوشاں ہیں، طبّی کانگریس ان کی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔ چنانچہ کچھ منتخب افراد کو ان کی گراں قدر خدمات کے لیے سالِ رواں ’عالمی یونانی میڈیسن ڈے‘ کے موقع پر ایوارڈ سے نوازا جائے گا ان میں سرفہرست نام پروفیسر محمد اختر صدیقی (سابق ڈین یونانی، جامعہ ہمدرد) کا ہے، ان کو ڈاکٹر اے یو اعظمی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ اسی کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر سیّد محمد عارف زیدی (سابق ڈین یونانی، جامعہ ہمدرد) کو حکیم ابوالقاسم زہراوی انٹرنیشنل ایوارڈ برائے سرجری، پروفیسر محمد احسن فاروقی (نظامیہ طبیہ کالج حیدرآباد) کو ابن سینا انٹرنیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر محمد محسن (صدر شعبہ امراض جلد و تزئینیات، اجمل خاں طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) کو زکریا رازی انٹرنیشنل ایوارڈ برائے متعدی جلدی امراض، حکیم ایم اے رزاق قریشی قاسمی (احمدآباد) کو حکیم اجمل خاں نیشنل ایوارڈ، ڈاکٹر یونس افتخار منشی (ڈائرکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن برائے امراض جلد، حیدرآباد) کو حکیم عبدالرزاق نیشنل ایوارڈ برائے یونانی تحقیقی خدمات، ڈاکٹر نیلم قدوسی (سینئر ریسرچ آفیسر یونانی، حکیم اجمل خاں انسٹی ٹیوٹ آف لٹریری ریسرچ اِن یونانی میڈیسن، نئی دہلی) کو حکیم الطاف احمد اعظمی نیشنل ایوارڈ برائے طبّی و تاریخی تحقیقی خدمات، ڈاکٹر عبداللہ (دواخانہ طبیہ کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ) کو حکیم شکیل احمد شمسی نیشنل ایوارڈ برائے دواسازی، پروفیسر عبدالناصر انصاری (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلور) کو حکیم عبداللطیف فلسفی ایوارڈ برائے فروغ طب یونانی، ڈاکٹر نسیم اختر خاں (اے اینڈ یو طبیہ کالج، قرول باغ، نئی دہلی) کو حکیم صیانت اللہ امروہوی نیشنل ایوارڈ برائے معالجاتی خدمات، ڈاکٹر عظمیٰ بانو (جامعہ ہمدرد، نئی دہلی) کو طبیبہ اُم الفضل نیشنل ایوارڈ برائے ترویج طب یونانی، ڈاکٹر پون بوس (سینئر میڈیکل آفیسر یونانی، سی جی ایچ ایس دواخانہ، دریاگنج، نئی دہلی) کو حکیم رام لبھایا نیشنل ایوارڈ برائے مقبول عام طب یونانی، پروفیسر نفاست علی انصاری (سابق پرنسپل، تکمیل الطف کالج لکھنؤ) کو حکیم ضیاء الدین ضیا الٰہ آبادی ایوارڈ برائے تعلیمی اور معالجاتی خدمات، ڈاکٹر نازش احتشام اعظمی (اصلاحی ہیلتھ کیئر فائونڈیشن) کو علامہ کبیرالدین ایوارڈ برائے تصنیفی و تالیفی خدمات، ڈاکٹر اسامہ اکرم (ریسرچ آفیسر یونانی، سی سی آریو ایم، نئی دہلی) کو حکیم عبدالعزیز خاں نیشنل ایوارڈ برائے یونانی طبّی تحقیق، ڈاکٹر منہاج الدین خاں (میڈیکل آفیسر حکومت تلنگانہ، حیدرآباد) کو حکیم عبدالحمید ایوارڈ برائے مطب (علاج بالتدبیر)، ڈاکٹر نیاز احمد اعظمی (ممبئی) کو حکیم مختار احمد اصلاحی نیشنل ایوارڈ برائے فروغ طب، ڈاکٹر شفیق احمد (ممبئی) کو حکیم عبدالکلام گورکھپوری نیشنل ایوارڈ برائے ترویج طب، پروفیسر علیم الدین قمری (نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، بنگلور) کو حکیم الیاس خاں شروانی نیشنل ایوارڈ برائے ترویج و تحقیق طب، ڈاکٹر نیازالدین صدیقی (ناگپور) کو حکیم رام لال ماہر نیشنل ایوارڈ برائے طبّی انٹیگریشن، ڈاکٹر سیّد منصور علی (اجمیر) کو حکیم خلیفۃ اللہ نیشنل ایوارڈ برائے یونانی لیڈرشپ کے لیے شامل ہیں۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں کہا کہ ملک بھر سے یونانی طبیبوں کو اس موقع پر مذکورہ ایوارڈز کے علاوہ حکیم اجمل خاں اسٹار ایوارڈ سے بھی نوازا جاتا ہے۔ اس فہرست میں ڈاکٹر قرأت زیدی (میڈیکل آفیسر حکومت اترپردیش، بریلی)، ڈاکٹر انیس الرحمن (میڈیکل آفیسر حکومت راجستھان، اجمیر)، ڈاکٹر شعور احمد خاں (سابق سینئر میڈیکل آفیسر حکومت پنجاب، چنڈی گڑھ)، ڈاکٹر مرشد امام (میڈیکل آفیسر حکومت پنجاب، چنڈی گڑھ)، ڈاکٹر اسلم علی (میڈیکل آفیسر حکومت ہریانہ، نوح میوات)، ڈاکٹر ایس ایم یعقوب (ناگپور)، ڈاکٹر لائق علی خاں (کاس گنج)، ڈاکٹر شکیل احمد میرٹھی (دہلی)، ڈاکٹر سیّد ارشد علی (لونی، غازی آباد)، ڈاکٹر احسان احمد صدیقی (فیض آباد)، ڈاکٹر فیضان احمد صدیقی (دہلی)، ڈاکٹر اطہر محمود (دہلی)، ڈاکٹر شمس الدین آزاد (دہلی)، ڈاکٹر مرزا آصف بیگ امروہوی (دہلی)، ڈاکٹر عشرت کفیل (دہلی)، ڈاکٹر غیاث الدین صدیقی (دہلی)، ڈاکٹر سلیمان خاں (بھوپال)، حکیم منظر صادق (کولکاتا)، ڈاکٹر رضی الدین (وانم باڑی)، ڈاکٹر مشیر احمد خاں، سیتاپور، ڈاکٹر عبدالحسیب (سہارنپور)، ڈاکٹر محمد صدف مقبول (مرادآباد)، ڈاکٹرابرارالحق (بستی)، ڈاکٹر محمد کامل (جونپور)، ڈاکٹر شاہنواز حنیف (مرادآباد)، ڈاکٹر مجاہد رضا خاں (پیلی بھیت)، حکیم یحییٰ خان (ہنومان گڑھ، راجستھان)، حکیم ارشاد احمد محمد حسن (دیوبند)، ڈاکٹر عظمیٰ پروین (دہلی)، حکیم رشادالاسلام (الٰہ آباد)، ڈاکٹر محمد ذیشان (بریلی)، حکیم مزمل حسین انصاری (سنبھل)، حکیم مولانا یاسر علی (کاندھلہ)، حکیم فہیم ملک (دہلی)، حکیم آفتاب عالم (دہلی)، حکیم محمدنسیم (دہلی)، حکیم عطاء الرحمن اجملی (دہلی)، حکیم شکیل احمد (ہاپوڑ)، حکیم محمد مرتضیٰ دہلوی، ڈاکٹر اعجاز علی قادری (بہرائچ)، حکیم عبدالرحمن (سکندرآباد)، ڈاکٹر عمران مظہر خاں (رام نگر)، حکیم نعیم رضا (دہلی) وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

طالبان ميں پھوٹ کی خبريں، حقيقت يا پروپيگنڈہ؟

ستمبر 19, 2021
حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

حافظ قرآن کی عظمت اور ان کا مقام و مرتبہ

مارچ 31, 2022
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN