اردو
हिन्दी
جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوگی- مودی حکومت نےآپس میں اختلافات پیدا کرنے کے علاو ہ کچھ نہیں کیا : سونیا گاندھی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
یوگی- مودی حکومت نےآپس میں اختلافات پیدا کرنے کے علاو ہ کچھ نہیں کیا : سونیا گاندھی
106
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے رائے بریلی کے ووٹروں کو آج ورچوئل خطاب کیا۔ حالانکہ سونیا کا یہ بیان پورے یوپی کےانتخاب کے لئے ہے۔ اس خطاب میں انہوں نے کسانوں سے لےکرنوجوانوں، خواتین،مزدوروں کےمسائل پر روشنی ڈالی ۔

کانگریس صدر نے کہا- یہ انتخابات بہت اہم ہیں، کیونکہ 5 سال تک تمام لوگوں نے ایسی حکومت دیکھی جس نے آپس میں اختلافات پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ کسان بہت محنت سے فصل پیدا کرتے ہیں ۔ لیکن انہیں اپنی فصل کا نہ قیمت ملی نہ کھاد ملی، سینچائی تک کی سہولت نہیں ملی۔ کسانوںکےساتھ دھوکہ ہوا ہے ۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج رائے بریلی کے عوام سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت اور اتر پردیش کی یوگی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بی جے پی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس عوام کے لیے بہترین ویژن لے کر آگے آئی ہے اور اس کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ اتر پردیش کے عوام کانگریس امیدواروں کو اسمبلی انتخاب میں کامیاب بنائیں۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ سونیا گاندھی نے اپنے ورچوئل خطاب میں اتر پردیش، خصوصاً رائے بریلی کے عوام سے کیا باتیں کہیں۔

رائے بریلی کی میری پیاری بہنو اور بھائیو! آنے والی 23 تاریخ کو آپ کی پانچوں اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ انتخاب آپ کے لیے بہت ہی اہم انتخاب ہیں۔ کیونکہ آپ نے پانچ سال ایسی حکومت دیکھی جس نے آپ کے بیچ علیحدگی پیدا کرنے کے علاوہ کچھ کام نہیں کیا۔ میرے کسان بھائی-بہن اتنی محنت سے ملک کے لیے اناج اگاتے ہیں۔ ان پانچ سالوں میں آپ کو نہ تو سرسوں کا دام ملا، نہ کھاد ملی اور نہ ہی سینچائی کی سہولت ہے۔ آپ کے اوپر قرض کا بوجھ ہے اور آوارہ مویشی آپ کی فصلوں کو برباد کرتے ہیں۔ ٹھیک یہی حال نوجوانوں کا ہے۔ نوجوان اپنے آنے والے کل کے لیے محنت سے پڑھائی کرتے ہیں۔ نوکری کی تیاری کرتے ہیں لیکن بی جے پی حکومت نے آپ کو گھر بٹھا دیا۔ سرکاری ملازمتوں کے 12 لاکھ عہدے خالی پڑے ہیں لیکن آپ کو ملازمت نہیں مل رہی ہے۔ پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس، سرسوں تیل کی قیمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ عام لوگوں کو گھر چلانا مشکل ہو گیا ہے۔ میری بہنیں پائی پائی جوڑ کر اپنا گھر پریوار چلاتے ہیں، لیکن مہنگائی نے ان کی زندگی محال کر دی ہے۔

بہنوں، بھائیو، آپ نے حال ہی میں کورونا کا مشکل وقت دیکھا ہے۔ ایک طرف آپ کو آکسیجن، دوائیاں اور اسپتال میں بستر نہیں ملی۔ اپنے لوگوں کو گنوایا ہے جو گھر کے واحد سہارا تھے۔ دوسری طرف لاک ڈاؤن میں آپ کے کام دھندے بند ہو گئے۔ آپ لوگوں نے میلوں پیدل چلنے کی تکلیف برداشت کی۔ لیکن مودی-یوگی حکومت نے ایک غیر ذمہ دار حکومت کی تعریف پیش کرتے ہوئے آنکھیں بند رکھیں۔ اتنا ہی نہیں، لاک ڈاؤن میں آپ لوگوں کے تئیں ان کا سلوک ٹھیک نہیں تھا۔ حکومت نے آپ کو کوئی راحت نہیں دی۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ حکومت نے آپ کا بوجھ ہلکا کرنے کی جگہ آپ کی محنت سے بنائی گئی سرکاری کمپنیوں کو کوڑی کے دام اپنے چہیتوں کو بیچ دیا۔ لہٰذا بے روزگاری کافی بڑھ گئی۔

ہم آپ کے علاقے کے لیے کئی ترقیاتی منصوبے لے کر آئے ہیں، لیکن مودی-یوگی حکومت نے ان سبھی پر روک لگا دی ہے۔ رائے بریلی کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا گیا ہے۔ آپ نے کانگریس کی سیاست دیکھی ہے۔ کانگریس کی سیاست خدمت اور آپ کو اختیار دینے کی رہی ہے۔ ہم نے منریگا جیسے قانون بنا کر آپ کو روزگار کا حق دیا، جس سے آپ اپنی زندگی بہتر بنا سکیں۔ لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسے مشکل وقت میں نریگا کا بجٹ بڑھانے کی جگہ کم کر دیا گیا۔

کانگریس نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی خدمت کی۔ آپ گھروں سے دور پھنسے تھے، آپ کو گھر پہنچایا۔ جتنی بھی آپ کی مدد ہو سکتی تھی، ہم نے پوری کوشش کی۔ خدمت اور حق کے لیے سیاست کی راہ پر چلتے ہوئے کانگریس اتر پردیش میں ایک نئی سیاست کا ویژن لے کر آئی۔ اس میں نوجوانوں کو روزگار، خواتین کو حقوق، کسان بہنوں و بھائیوں کو سہولیات دینے کا اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا منصوبہ ہے۔ ہم نے خواتین کے لیے ’شکتی وِدھان‘، نوجوانوں کے لیے ’بھرتی وِدھان‘ اور یوپی کی ترقی کے لیے ’اُنّتی وِدھان‘ تیار کیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ پرینکا نے اس بار 40 فیصد ٹکٹ خواتین کو دیئے ہیں۔ اتر پردیش میں گزشتہ پانچ سالوں میں ہمارے کارکنان نے بہت محنت کی۔ عوام کے حق کی لڑائی لڑتے لڑتے ہمارے 18 ہزار کارکنان جیل بھیجے گئے۔

بہنوں اور بھائیو، میں اپنے آپ کو آپ کی فیملی کا اٹوٹ حصہ مانتی ہوں۔ ہم آپ کی زندگی کو بہتر بنانے والی سیاست کے لیے وقف ہیں۔ ہم آپ کو ایسا رکن اسمبلی دینا چاہتے ہیں جو دن رات آپ کے لیے کام کرے اور آپ کو مضبوط بنانے والے منصوبے بنائے۔ اس انتخاب میں کانگریس پارٹی کے ہاتھ کو مضبوط کیجیے اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانے والی سیاست منتخب کیجیے۔ رائے بریلی کے ہمارے سبھی امیدواروں کو بھاری ووٹوں سے کامیاب بنائیں۔ جے ہند۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
وینزویلا زلزلہ تباہی

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ: 32 افراد ہلاک، 700 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں زمین بوس

جون 25, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN