اردو
हिन्दी
مارچ 10, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

یوسف پٹھان بھی سیاست میں آ گئے‌،کیا بنگال مانس قبول کرے گا؟

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
34
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

٭جاوید اختر
مغربی بنگال میں حکمران ترنمول کانگریس نے سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان کو مسلم اکثریتی بہرام پور حلقے سے آئندہ عام انتخابات میں اپنا امیدوار بنایا ہے۔ یوسف پٹھان کل اتوار دس مارچ کو سیاست میں داخل ہوئے اور ترنمول کانگریس نے کولکاتہ میں منعقدہ ایک بڑے جلسہ عام میں انہیں اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔ پارٹی نے ایک اور سابق کرکٹر کیرتی آزاد کو بھی اپنا امیدوار بنایا ہے۔
یوسف پٹھان سن 2007 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور سن 2011 میں ایک روزہ ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے اہم رکن رہے ہیں۔ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے بھی اپنے جوہر دکھائے۔ وہ معروف بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے بڑے بھائی ہیں۔
ترنمول کانگریس نے یوسف پٹھان کو کانگریس پارٹی کے ممکنہ امیدوار ادھیر رنجن چودھری کے خلاف کھڑا کیا ہے۔ چودھری بہرام پور حلقے سے سن 1999سے مسلسل کامیاب ہوتے رہے ہیں۔ وہ اس وقت بھارتی پارلیمان کے ایوان زیریں، لوک سبھا، میں اپوزیشن لیڈر ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یوسف پٹھان کی مغربی بنگال کی سیاست میں شمولیت اور لوک سبھا کے الیکشن میں امیدواری نے بہرام پور کے انتخابات کو کافی دلچسپ بنا دیا ہے۔
مغربی بنگال کی سیاست پر گہری نگاہ رکھنے والے ڈی ڈبلیو بنگلہ سروس کے صحافی گوتم ہورے کا کہنا ہے کہ الیکشن کا نتیجہ کیا ہوگا، فی الحال یہ کہنا تو مشکل ہے لیکن یہ انتخابی لڑائی یقیناً کافی دلچسپ ہو گئی ہے۔ ”یوسف پٹھان ایک آئیکن ہیں، مغربی بنگال میں لوگ انہیں کافی پسند کرتے ہیں، وہ کرکٹ میں اپنی کارکردگی کی وجہ سے کافی مقبول رہے ہیں اور ترنمول کانگریس دراصل ان کی اسی مقبولیت سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔‘‘
گوتم ہورے کے مطابق، ”دوسری طرف ادھیر رنجن چودھری کو بھی ان کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ووٹر کافی پسند کرتے ہیں۔ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی جیت کے باوجود بہرام پور کے لوگوں نے چودھری کو کامیاب بنایا اور مسلسل پانچ مرتبہ کامیابی بھی ان کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔‘‘
گوتم ہورے نے کہا، ”تاہم ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی اور چودھری میں اس وقت سے اختلافات ہیں، جب ممتا اپنی علیحدہ جماعت بنانے سے قبل کانگریس پارٹی میں ہوا کرتی تھیں۔ انہوں نے چودھری کو کبھی پسند نہیں کیا۔‘‘
یوسف پٹھان کو امید وار بنانے پر کانگریس اور بی جے پی ناراض
بہرام پور میں مسلم ووٹروں کی تعداد تقریباً 52 فیصد ہے۔ ترنمول کانگریس گو کہ یہاں سے کبھی کامیاب نہیں ہوئی تاہم سن 2014 کے مقابلے میں سن 2019 کے الیکشن میں اس نے چودھری کو ملنے والے ووٹوں کو 50.5 فیصد سے کم کر کے 45.4 فیصد کر دیا تھا۔
کانگریس پارٹی نے بہرام پور حلقے سے اپنے امیدوار کا اعلان ابھی نہیں کیا لیکن چودھری کو ہی امیدوار بنائے جانے کی توقع ہے۔ چودھری نے ترنمول کانگریس کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا، ”اگر ممتا بینرجی یوسف پٹھان کو واقعی اعزاز بخشنا چاہتی تھیں، تو انہیں راجیہ سبھا (ایوان بالا) بھیج سکتی تھیں۔ لیکن ایک ‘باہر کے شخص‘ کو امیدوار بنا کر انہوں نے بی جے پی کی مدد کی ہے۔ اس سے (وزیر اعظم) مودی کو خوشی ہو گی۔‘‘
بی جے پی مغربی بنگال کے صدر سوکانتا مجمدار نے بھی یوسف پٹھان کو ”باہر کا شخص‘‘ قرار دیتے ہوئے طنزاﹰ کہا، ”ترنمول کانگریس کو کوئی امیدوار ہی نہیں مل رہا۔ اس لیے وہ باہر کے لوگوں کو لا رہی ہے۔ نہ تو کیرتی آزاد اور نہ ہی یوسف پٹھان بنگالی ہیں۔ یوسف پٹھان بھی اسی طرح گجراتی ہیں، جیسے وزیر اعظم مودی، لیکن اپوزیشن جماعتیں انہیں باہری کہتی ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ مودی اتر پردیش میں بنارس حلقے سے منتخب ہوئے تھے۔
گوتم ہورے کا کہنا تھا کہ بی جے پی اس طرح کی باتیں محض سیاسی مخاصمت کی بناپر کہہ رہی ہے۔ اس طرح کی باتیں بے معنی ہیں۔کیونکہ بھارتی آئین اپنے شہر یوں کو ملک کے کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیتا ہے۔ اسی لیے تمام پارٹیاں بھی ملک کے مختلف حصوں میں اپنی سہولت کے لحاظ سے امیدوار کھڑے کرتی ہیں۔ مثلاً  اتر پردیش کی نہ ہونے کے باوجود مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی امیٹھی حلقے کی نمائندگی کرتی ہیں جب کہ دہلی کے ہونے کے باوجود راہول گاندھی کانگریس کے ٹکٹ پر کیرالا کے وائناڈ حلقے سے منتخب ہوئے تھے۔
دریں اثنا یوسف پٹھان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں ترنمول کانگریس کے سیاسی کنبے میں شامل کیے جانے پر ممتا بینرجی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”انہوں (ممتا) نے پارلیمان میں عوام کی آواز بننے کے لیے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے، میں اس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔ عوام کے نمائندے کے طور پر غریبوں اور پسماندہ شہریوں کو اوپر آنے کا موقع دینا ہماری ذمہ داری ہے اور مجھے امید ہے کہ میں اپنی یہ ذمہ داری بخوبی ادا کر سکوں گا۔‘‘(ڈی ڈبلیو)
*یہ تجزیہ نگار کے ذاتی خیالات ہیں

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News
خبریں

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

09 مارچ
US Israel Rift News
خبریں

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

09 مارچ
Oil Dollar Market Crisis News
خبریں

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

09 مارچ
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
Mohammed bin Salman Iran Role Claim

ایران پر حملہ میں محمد بن سلمان کا کا ا ہم رول؟ واشنگٹن پوسٹ کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Trump Warning Iran Military Claim

لڑائی میں مزید امریکی فوجی مارے جاسکتے ہیں ٹرمپ کی وارننگ، ایران کی ملٹری کمانڈ ختم کرنے کا دعویٰ

مارچ 2, 2026
Jamiat Iran Solidarity Statement News

اسرائیلی بربریت سے عالمی امن تہہ و بالا، جمعیتہ کا دکھ میں ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجتی

مارچ 2, 2026
US Bases Missile Attacks Middle East

مڈل ایسٹ میں 27 امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ،کرا چی میں امریکی سفارتخانہ میں توڑ پھوڑ ،دس مظاہرین مادے گئے، تہران میں دھماکے

مارچ 1, 2026
Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

Oil Dollar Market Crisis News

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

Maulana Qasim Noori Statement News

ترون کے قتل کا غم لیکن اس کے بہانے مسلمانوں پر حملہ اور بلڈوزر ایکشن ناقابل قبول: مولانا محمد قاسم نوری

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

مارچ 9, 2026
US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

مارچ 9, 2026
Oil Dollar Market Crisis News

ہر طرف آگ:تیل کی قیمت 115ڈالر، ایک ڈالر92 روپے کا ہوگیا، شئیر مارکیٹ بھی دھڑام

مارچ 9, 2026
Maulana Qasim Noori Statement News

ترون کے قتل کا غم لیکن اس کے بہانے مسلمانوں پر حملہ اور بلڈوزر ایکشن ناقابل قبول: مولانا محمد قاسم نوری

مارچ 9, 2026

حالیہ خبریں

Mojtaba Khamenei Supreme Leader News

ایران نے مجتبی خامنہ ای کو ہی سپریم لیڈر کیوں منتخب کیا؟ٹرمپ کو چیلنج

مارچ 9, 2026
US Israel Rift News

بڑی خبر:امریکہ جنگ ختم کرنے پر غور کرنے لگا؟ اسرائیل سے ان بن کی اطلاعات

مارچ 9, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN