رانچی (ایجنسی) جھارکھنڈ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگ سکتا ہے جے ایم ایم کا دعویٰ ہے کہ 16 ایم ایل اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ جے ایم ایم کے جنرل سکریٹری سپریو بھٹاچاریہ کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی کے 16 ایم ایل اے ان کے رابطے میں ہیں اور وہ ہیمنت سورین حکومت کی حمایت کر سکتے ہیں۔ اس بیان نے جھارکھنڈ کی سیاست میں ہلچل مچا دی ہان کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی کے یہ 16 ایم ایل اے وہاں گھٹن محسوس کر رہے ہیں، اس لیے وہ جے ایم ایم کی حمایت کرنا چاہتے ہیں۔ سپریو کے مطابق، یہ ایم ایل اے ایک الگ دھڑا بنا کر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی حکومت کی حمایت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ایم ایم اس تجویز پر تب ہی غور کرے گی جب انہیں باضابطہ تجویز بھیجی جائے گی۔ یہ بیان جے ایم ایم کے جنرل سکریٹری نے ایک سوال کے جواب میں دیا۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ہیمنت سورین کی حکومت کو کوئی خطرہ ہے؟ یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو اپنی طرف متوجہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے؟دوسری طرف بی جے پی نے جے ایم ایم کے دعوے کی تردید کی ہے۔ پارٹی کے ترجمان پرتول شاہ دیو نے کہا کہ جے ایم ایم کے ایم ایل اے خود گھٹنوں تک کرپشن میں ملوث ہیں اور سورین سرکار اپنا وجود بچانے کی کوشش کررہی ہے ،ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا









