وارانسی :(ایجنسی)
اترپردیش کے وارانسی میں 7 مارچ 2006 کو ہوئے سلسلے وار بم دھماکوں میںغازی آباد کورٹ کا ہفتہ کو فیصلہ آیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن اینڈ کورٹ نے کلیدی ملزم ولی اللہ کو سزا سنائی ہے۔ انہیں 6 جونکو سزا سنائی جائے گی۔ یہ فیصلہ تقریباً 16 سال بعدآیا ہے ۔
بتادیں کہ 7 مارچ 2006 کو وارانسی کے مشہور سنکٹ موچن مندر، دشاسوامیدھ گھاٹ اور وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکہ ہوا تھا۔ اس دھماکے کی ذمہ داری پاکستان میں قائم ایک دہشت گرد تنظیم نے قبول کی تھی۔ ان تینوں واقعات میں 18 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی 76 سے زیادہ لوگ بری طرح زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں 5 اپریل 2006 کو پریاگ راج ضلع کے پھول پور گاؤے رہنے والے ولی اللہ کو گرفتار کیا تھا۔









