آسام کے گولپارہ ضلع میں، حکام نے ہفتے کے روز پیکان ریزرو جنگل میں 140 ہیکٹر اراضی کو صاف کر دیا، جس سے 1,080 خاندان بے گھر ہو گئے، جن میں زیادہ تر بنگالی نژاد مسلمان ہیں یہ دھوبری ضلع میں تقریباً 1,400 بنگالی نژاد مسلم خاندانوں کو 3,500 بیگھہ (450 ہیکٹر سے زیادہ) سے بے دخل کرنے کے بعد کیا گیا ،
حکام نے بتایا کہ صاف کی گئی زمین کرشنائی رینج کے تحت پیکان ریزرو جنگل میں آتی ہے۔ تاہم، رہائشیوں نے دعویٰ کیا، "لوگ یہاں محفوظ جنگل قرار دینے سے پہلے ہی رہ رہے ہیں۔”واضح رہے کہ آسام حکومت نے 1959 میں پیکان کو ریزرو جنگل کے طور پر نامزد کرنے کی تجویز پیش کی تھی ، اس کو 1982 میں حتمی شکل دی گئی۔”ہمارے پاس کہیں اور زمین نہیں ہے،” اسکرول Scroll نے بیدیاپارہ ریونیو گاؤں سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ میزان الرحمان کے حوالے سے بتایا، جس نے بے دخلی کے دوران اپنا گھر کھو دیا ہے یہ بے دخلی 16 جون کو گولپاڑہ قصبے کے قریب ایک ویٹ لینڈز ، حاسلبیل میں 690 خاندانوں کے مکانات مسمار کیے جانے کے بعد ہوئی
اااسکرولScrollکے مطابق، پچھلے مہینے آسام کے چار اااضلاع میں کم از کم پانچ بے دخلی مہموں نے تقریباً 3,500 خاندانوں کو بے گھر کر دیا ہے۔ اسکرول کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ، گزشتہ 40 سالوں میں، دریائے برہم پترا کے کٹاؤ نے گو لپاڑاضلع کے 472 گاؤں کو بہا دیا ہے، جس سے ہزاروں بے گھر اور بے زمین ہو گئے ہیں۔نیوز وویب سائٹ نے ڈسٹرکٹ وکلاء ایسوسی ایشن کے صدر جیتن داس اور اس کے سکریٹری واجد علی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا، "ان میں سے بہت سے لوگوں نے، اپنی بقا ککا کوئی متبادل نہ ڈھونڈتے ہوئے، اپنے سر پر شیڈ بنا کر، PRPFکی زمین میں پناہ لی۔”مکتوب کے ان پٹ کے ساتھ








