اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اکھلیش یادو گھمنڈی، ہار پر اویسی کا وار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اکھلیش یادو گھمنڈی، ہار پر اویسی کا وار
49
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے اپنے ہی گڑھ میں یوپی ضمنی انتخابات میں ایس پی کی شکست کے بعد اکھلیش یادو پر سخت تنقید کی ہے۔ اویسی نے کہا کہ اکھلیش یادو بہت گھمنڈی ہیں، وہ بی جے پی کو ہرا نہیں سکتے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مسلمانوں کو صلاح بھی دی ہیں۔

اتوار کو اعظم گڑھ اور رامپور لوک سبھا سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں بی جے پی نے ان دونوں سیٹوں پر ایس پی کو شکست دی ہے۔ ان دونوں سیٹوں پر ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور ان کے قدر آور لیڈر اعظم خاں کی ساکھ داؤ پر لگی تھی۔ حیدرآباد کے ایم پی اسد الدین اویسی نے اتوار کو سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے اے این آئی کو بتایا، ’اکھلیش یادو بہت مغرور ہیں۔ ان کے والد اور یوپی کے سابق سی ایم ملائم سنگھ یادو اس سیٹ (اعظم گڑھ) سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ اس کے بعد اکھلیش بھی جیتے، لیکن اس کے بعد بھی وہ وہاں نہیں گئے اور لوگوں کو نہیں بتایا کہ وہ الیکشن کیوں نہیں لڑ رہے ہیں۔‘

بی جے پی نے رام پور اور اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹیں ایس پی سے چھین لی ہیں۔ رام پور میں بی جے پی امیدوار گھنشیام لودھی نے سماج وادی پارٹی کے عاصم راجہ کو تقریباً 42 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ اعظم گڑھ میں، بھوجپوری ادا کار اور بی جے پی کے امیدوار دنیش لال یادو عرف نرہوا نے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کے بھائی دھرمیندر یادو کو شکست دی۔ یہ جیت بی جے پی کے لیے بہت معنی رکھتی ہے، کیونکہ رام پور کو ایس پی لیڈر اعظم خاں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور اعظم گڑھ اکھلیش ملائم کا گڑھ۔ اکھلیش یادو نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اعظم گڑھ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی 2014 میں ملائم سنگھ یادو یہاں سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ دوسری طرف اعظم خاں 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں رام پور سے ایم پی بنے تھے۔ اب یہ دونوں سیٹیں بی جے پی کے کھاتے میں چلی گئی ہیں۔

بتا دیں کہ 2019 میں اکھلیش یادو اور اعظم خاں نے اسمبلی الیکشن لڑا تھا۔ اکھلیش اعظم گڑھ اور اعظم خاں رام پور سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ دونوں نے لوک سبھا الیکشن جیتنے کے بعد ان سیٹوں سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جس کی وجہ سے یہ نشستیں خالی ہوئیں، اس لیے ضمنی انتخاب ہوا۔

اب آپ کس بی ٹیم، سی ٹیم کا نام لیں گے؟

اویسی نے کہا کہ اتر پردیش کے ضمنی انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ سماج وادی پارٹی بی جے پی کو شکست دینے میں ناکام ہے۔ ان میں فکری دیانت نہیں ہے۔ اقلیتی برادری ایسی نااہل پارٹیوں کو ووٹ نہ دیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بی جے پی کی جیت کا ذمہ دار کون ہے؟ اب اس کا الزام کس پر ہوگا، کیا وہ بی ٹیم، سی ٹیم کا نام لیں گے۔ ’بی -ٹیم‘ کا اشارہ شاید مایاوتی کے تبصروں سے منسلک تھا، جو اکھلیش یادو اور دوسروں کو یوپی انتخابات میں اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کے لیے بی جے پی کی ’بی -ٹیم‘ کہنے کے لیے کوس رہی ہیں۔

مسلمانوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہیے: اویسی

ایم پی اویسی نے ایک ٹویٹ میں مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رام پور اور اعظم گڑھ کے انتخابات کے نتائج بتاتے ہیں کہ ایس پی میں بی جے پی کو شکست دینے کی نہ تو صلاحیت ہے اور نہ ہی قوت ہے۔ مسلمانوں کو ایسی پارٹیوں کو ووٹ دینے کے بجائے اپنی خود مختار سیاسی شناخت بنانا چاہئے اور اپنے معاملات خود طے کرنے چاہئیں۔

رام پور اور اعظم گڑھ انتخابات کے نتائج سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایس پی کے پاس بی جے پی کو ہرانے کی نہ تو صلاحیت ہے اور نہ ہی قوت ہے۔ مسلمانوں کو اب ایسی بیکار پارٹیوں پر اپنا قیمتی ووٹ ضائع کرنے کے بجائے اپنی آزاد سیاسی شناخت بنانا چاہیے اور اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN