سابرمتی:گینگسٹر سے سیاست دان بنے عتیق احمد کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اتر پردیش پولیس کی ایک ٹیم گجرات کے احمد آباد کی سابرمتی سنٹرل جیل سے پریاگ راج لے جا رہی ہے قافلے میں 45 پولیس اہلکار اور چھ گاڑیاں شامل ہیں ہے خبر لکھے جانے تک عتیق کو لے کر کر پولیس کا قافلہ راجستھان سے سے نکل چکا تھا
سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر احمد کو پریاگ راج کی ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا جو 28 مارچ کو اغوا کے ایک معاملے میں فیصلہ سنائے گی جس میں وہ ایک ملزم ہیں۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کی طرف سے شیئر کی گئی ویڈیو میں احمد کو سفید گمچھا جو عتیق کی شناخت بن گیا ہے پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ ۔احمد جون 2019 سے سابرمتی جیل میں بند ہے، جہاں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اسی سال اپریل میں آبائی ریاست سے منتقل کیا گیا تھا۔
اسی دوران عتیق نے کہا کہ اسے قتل کرنا چاہتے ہیں کورٹ کے کندھے پر بندوق رکھ کر اسے قتل کرنے کا ارادہ ہے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش نے وارننگ دی ہے کہ عتیق کی گاڑی پلٹ سکتی ہے ۔اس سے قبل کئی۔ بی جے پی لیڈر کہہ چکے ہیں کہ گاڑی کو حادثہ پیش آسکتا ہے ،گاڑی پلٹ سکتی ہے








