اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اعظم خاں صاحب آخر رہا ہوگئے

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اعظم خاں صاحب آخر رہا ہوگئے
67
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

تحریر:فتح محمد ندوی

اعظم خاں صاحب ہم سب آپ کے بارے میں بڑے پریشان اور دکھی تھے۔ اب آپ جیل سے باہر آگئے۔ اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یقیناً یہ سب اللہ تعالیٰ کا خاص فضل اور احسان ہے کہ آج آپ باعزت بری ہوگئے۔ ورنہ دشمن کی نیت اور ارادے تو صاف ظاہر تھے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ آپ جیل کی ۔ تنگ اور تاریک کوٹھڑی سے باہر آئیں، یہی نہیں کورونا کے دنوں میں آپ کے حوالے سے جو خبریں موصول ہو رہی تھی وہ انتہائی پریشان کن تھیں۔ بلکہ ایسا لگ رہا تھا کہ ہمارے لوک پریتا قائد اعظم خاں صاحب کو ہم سے ہمیشہ کے لیے چھین لیا جائے گا اورآپ اس طرح دشمنوں کی مذموم تدبیروں کا اور ناپاک حرکتوں کا سیاسی شکار ہو جائیں گے۔ تاہم اللہ تعالیٰ رحیم اور کریم ہے۔ دنیا کا پورا نظام اسی کے حکم اور اشاروں پر ۔چلتا ہے۔ وہ جوچاہتا ہے وہی ہوتا ہے۔ دشمن یا کسی کے چاہنے سے کبھی کچھ نہیں ہوتا۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ بے قصور تھے آپ کو پوری پلاننگ کے تحت جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا گیامزید جیل کے اندر بھی آپ کو ذہنی اذیت پہنچا نے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی گئی۔ہر طرح سے آپ کی خوداری اور غیرت کو چیلنج کیا گیا۔ لیکن صد آفریں آپ کی ہمت اور پہاڑ کی چٹان کی مانند آپ کی خوداری اور خود اعتمادی پر کہ آپ نے آخری لمحہ تک اپنی غیرت کا سودا نہیں کیا۔بلکہ آپ نے آہنی ارادوں سے دشمن کو شکست فاش دے دی۔

آخر اعظم خاں صاحب کو یہ کس جرم کی سزا ملی ہے۔ در اصل اعظم خاں صاحب ملک کے جہاں ایک عظیم اورماہر سیاستدان کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔ وہیں آپ ملت کے قائد ہیں۔ انہیں ملت کے تئیں سچی ہمدردی اور خیر خواہی ہے۔ وہ مولانا ابوالکلام آزاد اور مولانا محمد علی جوہر کی طرح اپنی قوم کومعاصر قوموں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔یہی اعظم خاں صاحب کا وہ سب سے بڑا جرم ہے۔ جس کی انہیں شاید سزا ملی ہے۔

آخر اب سوال یہ ہے کہ جب اعظم خاں صاحب بے قصور تھے تو پھر انہیں ستائیس مہینے کیوں جیل میں رکھا گیا۔ تو اب ان کے ساتھ ہوئے اس جرم کا اصل ذمہ دار کون ہیں۔ کس کے اشاروں اور حکم پر ان کو یہ سزا دی گئی۔ کیا ہمارا عدالتی نظام اتتا گیا گزرا ہو گیا کہ کسی کے حکم پر کسی کے خلاف جھوٹے مقدمہ اور بے بنیاد الزام لگاکر کسی کو اس طرح ناحق سزادی جا سکتی ہے کہ سالوں اس کو جیل میں ڈال کر اپنی جھوٹی انا کو تسکین دی جائے۔

اس وقت عدالتی نظام کے اس پہلو پر سنجیدگی سے غور وفکر کی ضرورت ہے۔ کیونکہ ملک کا پورا نظام انصاف کے تابع ہوتا ہے۔ اگر لوگوں کا اس نظام سے اعتماد اور اعتبار اٹھ گیا تو پھر جمہوریت کا تصور کہیں بے معنی سا ہوکر نہ رہ جائے۔ کیوں کہ اس وقت عدالتیں جس طرح طرفداری میں لگی ہوئی ہیں اور ایک خاص طبقہ کے سامنے سرنگوں ہیں۔ ڈر لگتا ہے کہ کہیں ملک کا جمہوری وقار اور شاخ داغ دار نہ ہو جائے۔ بلکہ ملک خانہ جنگی میں داخل نہ ہو جائے۔اس لیے عدالتوں کو کسی کی طرف رجحان کے بغیر ملک کے مفاد کو مقدم رکھنا چاہیے۔تا کہ ملک کی سالمیت اور اتحاد ہر صورت باقی رہے۔

میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اپنے ان تمام ججوں کو جن ہوں نے ہر قسم کے چیلنج کو برطرف کر کے اس ملک کے عدالتی نظام کے وقار اور اعتبار کو باقی رکھے ہوئے ہیں۔

اعظم خاں صاحب کے حوالے سے آخری بات یہ ہے کہ دنیا میں جو بھی مصائب اور مشکلات پیش آتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسان کی آزمائش کے لیے آتے ہیں۔ اعظم خان صاحب اور انکے اہل خانہ پر یہ ایک بڑا امتحان تھا۔اس لیے ہر صورت اور حال میں توبہ و استغفار کی ضرورت ہے۔ تکبر و بڑائی کسی بھی صورت اللہ تعالیٰ کو ناپسند ہے۔یہ تلخ نوائی معاف میں نے خاں صاحب آپ کو علماء کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے خود سنا ہے۔ میرے کان اس پر گواہ ہیں مزید کہنے کی اور بہت سی باتیں ہیں۔آپ ہمارے محترم اور عزیز سے عزیز تر ہیں۔ آپ کی ملی خدمات کا نشان جو ہر یونیورسٹی کی شکل میں مادر گیتی کے سینے پر موجود ہے۔

(یہ مضمون نگار کے ذاتی خیالات ہیں)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN