بحرین میں 30 مارچ جمعرات کے روز سرکاری استغاثہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ”اسلام کی بنیادی خلاف ورزیوں ” کے جرم میں تین افراد کو ایک ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
’بحرین کے اہم ترین فیصلے ریاض میں ہوتے ہیں‘ ان تینوں کی شناخت جلال القصاب، رضا رجب اور محمد رجب کے طور پر کی
بحرین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سائبر کرائم کے پراسیکیوٹرز نے تینوں مدعا علیہان کو ”دانستہ طور پر مذہب اسلام کی ان بنیادی باتوں، جس پر تمام مسلمان اور فرقے متفق ہیں، کو مجروح کرنے کے الزام میں ” فوجداری عدالت کے حوالے کیا تھا۔
استغاثہ کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے ”اسلامی پیغمبروں اور انبیاء کی زندگیوں سے متعلق ایسی بلاگ پوسٹس کیں اور یوٹیوب ویڈیوز بنائے ہیں، جن سے ان کے بارے میں قرآن پاک میں ذکر کی گئی چیزوں کی نہ صرف تردید ہوتی ہے بلکہ اس سے ان کی تضحیک بھی ہوتی ہے۔”انہیں ایک ایسے قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے، جس کے مطابق بحرین میں قرآن اور بائبل سمیت کسی بھی ایسی کتاب کا مذاق اڑانا جرم ہے، جنہیں ملک نے مقدس کتاب کا درجہ دے رکھا ہے۔








