لاہور (جنگ )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے آج یا کل مرتضیٰ بھٹو کی طرح قتل کیا جا سکتا ہے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے میرے قتل کیلئے اسکواڈ بنایا، اس اسکواڈ کے لوگ ہمارے لوگوں کے درمیان آکر چار، پانچ پولیس اہلکاروں کو قتل کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ آج عدالت سے پتہ چلا میرے خلاف درج کیسز کی تعداد 143ہے،








