نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال نےدہلی اسمبلی میی سنسنی خیز تقریر کرتے ہوے اڈانی گھوٹالے پر چونکانے والی باتیں کہیں انہوں نے بی جے پی کے ایک سینئر لیڈر کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اڈانی صرف چہرہ ہے۔ لیکن، سارا پیسہ مودی جی کا ہے۔ اڈانی صرف پیسے کا انتظام کرتا ہے۔ جے پی سی جانچ ہوئی تو مودی جی ڈوب جائیں گے۔ ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مودی جی کم پڑھے لکھے ہیں۔ اڈانی انہیں بتاتے ہیں کہ پیسہ کہاں لگانا ہے۔سی ایم نے آگے کہا کہ ۔2014 میں اڈانی کے اثاثے 50 ہزار کروڑ تھے اور سات سالوں میں یہ بڑھ کر 11.50 لاکھ کروڑ ہو گئے۔ مودی جی ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ ۔ میرے خیال میں آزادی کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ کرپٹ وزیر اعظم رہے ہیں جس نے ملک کو اتنا لوٹا ہے۔
کیجریوال نے بی جے پی کے لیڈر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی جی نے آج تک کسی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اگر انہوں نے اپنی ماں، بیوی، اپنے بھائی، رشتہ دار اور سیاسی گرو کے لیے کچھ نہیں کیا تو وہ اپنے دوست کے لیے اتنا کچھ کرے گا، یہ کیسے ہو سکتا ہے؟آخر وہ اپنے دوست پر اتنے مہربان کیوں ہیں، میں نے پوچھا بات کیا ہے؟ان کا کہنا ہے کہ اتنا بڑا بحران ہوا۔ ہندنبرگ کی رپورٹ آئی، ہر طرف کہرام مچ گیا، اڈانی گروپ مکمل طور پر کریش کر گیا۔ مودی جی اتنے خود غرض انسان ہیں کہ اگر صرف دوستی کی بات ہوتی تو دو منٹ میں ان کا ساتھ چھوڑدیتے دیتے اور کہہ دیتے کہ ان کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اب بھی اسے بچانے میں مصروف ہیں اس کی بات سن کر میں بھی حیران رہ گیا کہ معاملہ کچھ اور ہے۔ میں نے آخر پوچھا کی مسئلہ کیا ہے؟
انہوں نے بتایا کہ اڈانی صرف فرنٹ پر ہے، اڈانی گروپ کا سارا پیسہ مودی نے لگایا ہے۔ میں نے کہا ایسا نہیں ہو سکتا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ مودی جی کا پیسہ اڈانی نے لگایا ہوا ہے، اڈانی تومودی جی کے پیسے کا انتظام کرتے ہیں، وہ منیجر ہیں۔ اسے 10-20 فیصد کمیشن ملتا ہے۔ اگر جے پی سی بیٹھ جاتی ہے ،اگر ED-CBI جانچ ہوتی ہے تو اڈانی نہیں مودی ڈوب جائیں گے۔
خبر کے ساتھ ویڈیولنک منسلک ہے