مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بہار اور مغربی بنگال میں تشدد پر نتیش کمار اور ممتا بنرجی پر سخت حملہ کیا ہے۔ گری راج نے کھلے الفاظ میں کہا کہ وہ (نتیش) بہار کو پاکستان اور بنگلہ دیش میں تبدیل کر رہے ہیں؟ تو دوسری طرف ممتا بنگال کو پرانا کشمیر بنانا چاہتی ہیں
اے بی پی نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں گری راج سنگھ نے کہا، وہ (نتیش کمار) مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندوؤں پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ووٹ کی خاطر رمضان میں چھٹی دے رہے ہیں۔ جمعہ کو سکولوں میں چھٹی ہوتی ہے۔ آپ (نتیش) لال قلعہ بنائیں، آپ تاج محل بنائیں، آپ مسجد بنائیں، ہمیں اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، لیکن اگر ہندوؤں پر حملہ ہوتا ہے تو اسے بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔








