نئ دہلی دہلی پولیس نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کا راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے موازنہ کرنے پر پٹنہ کے ایس ایس پی منوجیت سنگھ ڈھلون کے خلاف اشونی گپتا کی شکایت پر حوض خاص پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 153A، 153B، 295A، 499، اور 500 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے 2047 تک ہندوستان کومبینہ طور پر اسلامی ملک بنانے کی سازش
کے نیٹ ورک کا انکشاف کرتے ہوئے یہ متنازعہ تبصرہ کیا۔ ‘لائیو ہندوستان ‘کی خبر کے مطابق شکایت میں اشونی گپتا نے خود کو بچپن سے سنگھ کا رکن بتاتے ہوے کہا ہے کہ پٹنہ کے ایس ایس پی نے جان بوجھ کر ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور سنگھ کو بدنام کرنے کے لیے یہ ریمارکس دیے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آر ایس ایس ایک غیر سیاسی سماجی تنظیم ہے اور ملک کی خدمت، اتحاد اور فلاح و بہبود کے لیے کئی تنظیمیں چلاتی ہے۔ گپتا نے آر ایس ایس کا پی ایف آئی سے موازنہ کرنے پر اعتراض کیا اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔









