نئی دہلی:وشو ہندو پریشد نے اتوار کو دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر شوبھا یاترا نکالنے کی کال دی ہے۔ شوبھا یاترا نکالنے کے لیے دہلی پولیس سے بھی اجازت مانگی گئی ہے۔این ڈی ٹی وی یہ خبر دیتےہوۓ آگے بتایا کہ دہلی پولیس کے مطابق 2 لوگوں نے جہانگیر پوری میں شوبھا یاترا نکالنے کی اجازت مانگی ہے۔ لیکن امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس نے دونوں منتظمین کو اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔دہلی پولیس نے جہانگیر پوری علاقے میں سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ دہلی پولیس اور پیرا ملٹری فورس کے اہلکار علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔ موٹر سائیکل کے ذریعے پٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔
پچھلے سال ہنومان جینتی کے موقع پر جہانگیر پوری میں فسادات ہوئے تھے۔ رام نومی کے موقع پر بھی لوگوں نے پولیس کی اجازت کے بغیر شوبھا یاترا نکالی تھی، اس کے پیش نظر پولیس ہنومان جینتی کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس انتظامات کر رہی ہے۔








