گلفشاں فاطمہ، شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور سے تعلق رکھنے والی اس مسلم خاتون کارکن نے، 9 اپریل 2023 کو،یو اے پی اے کے تحت دہلی فساد کے مقدمات میں گرفتاری کے تین سال جیل میں پورے کرلیے۔
وہ ان درجنوں مخالف CAA مظاہرین میں سے ایک ہے جن پر فروری 2020 میں پھوٹنے والے تشدد کے پیچھے مبینہ سازش کے تحت دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ریڈیو جاکی گلفشاں جس کا تعلق شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور علاقے سے ہے وہ ایک پرامن اینٹی CAA-NPR-NRC تحریک کا حصہ تھی…. وہ کسی سٹوڈنٹ گروپ/سیاسی پارٹی سے وابستہ نہیں تھی۔اسے انصاف کے دستک دینے کا انتظار ہے ۔فی الحال تاریخ پر تاریخ کا مرحلہ آزمائش چل رہا ہے








