نئی دہلی مظلوموں کی دادرسی اون کو انصاف دلانے کے لئے ہمیشہ سرگرم اور قانونیچارئجوئی کرنے والی اے پی سی آرکی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے لیے نوح میوات، ہریانہ کے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ ٹیم کے ممبران نے جس میں نوجوان وکلا کی اکثریت تھی مقامی ایم ایل اے، مقامی کمیونٹی لیڈروں، کیس سے وابستہ وکلاء اور تشدد کے متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ ان کے بیانات کو دستاویز کے طور پر ریکارڈ کیا، ان کا مقصد تشدد کے پیچھے سچائی اور وجوہات کو تلاش کرنا ہے۔ ٹیم اے پی سی آر کے قومی سیکرٹری، صحافیوں اور وکلاء پر مشتمل تھی ۔ اے پی سی آر اپنی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ 9.08.2023 (بدھ) کو پریس کلب آف انڈیا میں جاری کرے گی











