اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نماز جمعہ پر امن طریقہ سے ادا کی گئی، انتظامیہ نے راحت کی سانس لی

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نماز جمعہ پر امن طریقہ سے ادا کی گئی، انتظامیہ نے راحت کی سانس لی
207
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دیوبند:(سمیر چودھری)

ضلع سہارنپور میں دیوبند سمیت سبھی مقامات پر جمعہ کی نماز پرامن طریقہ سے ادا کی گئی ، جمعہ کی نماز ضلع سہارنپور میں عقیدت واحترام کے ساتھ ادا کی ، عقیدت مندوں نے ملک میں امن وامان کی دعا کی ۔ حفاظت کے پیش نظر ضلع کی سبھی جامع مسجد کے باہر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا۔ جمعہ کی نماز کو لے کر ضلع کے الگ الگ علاقوں میں واقع مساجد میں صبح سے ہی تیاریاں شروع کردی گئی تھیں، گزشتہ مرتبہ جمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ ہوگیا تھا ، ا س کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ پوری طرح سے مستعد رہا ۔

آج دیوبند شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان لوگوں نے پرامن طریقہ سے مسجدوں میں جمعہ کی نماز ادا کرکے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے جس کے بعد انتظامیہ نے راحت کی سانس لی۔ آج جمعہ کی نماز کو لے کر پولیس انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی تھیں جہاں بڑی مساجدوں اور چوک چوراہوں پر بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات تھا۔ وہیں اعلیٰ افسران بھی شہر میں لگاتار گشت کرتے ہوئے نظر آئے ، اتنا ہی نہیں ڈرون کیمرے سے بھی نگرانی کی گئی۔

گزشتہ جمعہ کو دیوبند میں جمعہ کی نماز کے بعد اچانک ہوئے احتجاجی مظاہرہ کے بعد پولیس انتظامیہ کے ہاتھ پائوں پھول گئے تھے جس کے بعد پولیس نے ہلکے طاقت کا استعمال کرکے لوگوں کو کھدیڑ نے کے ساتھ ساتھ ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو حراست میں لے کر اس معاملہ کو ٹھنڈا کیا تھا لیکن گرفتاریوں اور بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے ذریعہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کو لے کر مسلم طبقے کے اندر زبردست غصہ تھا ، اسی بات کو لے کر گزشتہ جمعہ کو دیوبند میں مسلمانوں نے اپنی دوکانیں بند کرکے اپنی مخالفت کا اظہار کیا تھا ۔ جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران گزشتہ تقریباً ایک ہفتہ سے دانشوران ، علماء مدارس کے ذمہ داران اور شہر کے سرکردہ لوگوں سے رابطہ کرکے پرامن طریقہ سے نماز جمعہ ادا کرانے کی اپیل کررہے تھے جس کا اثر آج جمعہ کی نماز کے دوران دیکھنے کو بھی ملا اور لوگ پرامن طریقہ سے محلہ کی مساجد میں نماز ادا کرکے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ جس کے بعد اعلیٰ افسران نے راحت کی سانس لی۔

دیوبند میں صبح سے ہی ماحول پرامن رہا حالانکہ جگہ جگہ چوک چوراہوں پر بڑی تعدادمیں تعینات پولیس فورس کو دیکھ کر لوگوں میں چرچا رہی ۔ اتنا ہی نہیں ڈرون کیمرے سے بھی شہر کی نگرانی کی جارہی تھی ۔ اے ڈی ایم ای ارچنا دویدی ، ایس پی دیہات سورج رائے، ایس ڈی ایم دیپک کمار ، سی او رام کرن سنگھ اور تھانہ انچارج پربھاکر کینتورا سمیت اعلیٰ افسران لگاتار فلیگ مارچ کرکے لوگوں کو سمجھا رہے تھے۔

خاص بات یہ رہی کہ دارالعلوم دیوبند کے اساتذہ نماز کے بعد ادارہ کے گیٹوں پر کھڑے ہوگئے اور مدرسہ کے طلبہ کو ان کے کمروں پر جانے کی ہدایت کرتے رہے، اسی کے ساتھ شہر کے سرکردہ افراد نے بھی اس معاملہ میں پولیس انتظامیہ کا بھرپور تعاون کیا۔ اس موقع پر ایس پی دیہات سورج رائے نے کہا کہ دیوبند کے سبھی مساجد میں پرامن طریقہ سے نماز ادا کی گئی اور نماز کے بعد لوگ اپنے کاموں اور گھروں کو لوٹ گئے۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور شہر کے سرکردہ لوگوں کا انتظامیہ کو پوری طرح تعاون ملا، علاقہ کا ماحول پورے طریقہ پر پرامن ہے۔

دوسری جانب سہارنپور کی جامع مسجد سمیت شہر کی سبھی مساجد میں جمعہ کی نماز پرامن طریقہ سے ادا کی گئی۔ چوک فوراہ پر واقع جامع مسجد پر ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ ، ایس ایس پی اشوک تومر اور ایس پی سٹی سمیت پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران تعینات رہے تو وہیں آر آر ایف ، پی اے سی اور پولیس فورس بڑی تعداد میں موجود رہی۔ جامع مسجد اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی ڈرون کیمروں سے نگرانی بھی کی گئی، اس کے ساتھ ہی افسران بھی لگاتار نظر بنائے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ پورے ضلع میں نماز جمعہ پرامن طریقہ پر ادا کی گئی ہے، کہیں پر بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ علماء اور دانشوران نے انتظامیہ کا بھرپور تعاون کیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN