نئی دہلی( دینک بھاسکرکی رپورٹ )
بی جے پی نے اپنے 38 ایسے رہنماؤں کی نشاندہی کی ہے جن کے بیانوں سے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے ۔ ان میں سے 27 کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔ مذہبی امور پر بیانات دینے سے پہلے ان سے پارٹی سے اجازت لینے کو کہا گیا ہے۔ بی جے پی نوپور شرما اور نوین کمار کے خلاف کارروائی کے بعد ایکشن میں ہے ، جنہوں نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر متنازع تبصرے کیے تھے۔
پچھلے 8 سالوں (ستمبر 2014 سے 3 مئی 2022 تک) کے رہنماؤں کے بیانات کی تحقیقات آئی ٹی ماہرین کی مدد سے کی گئیں۔ تقریباً 5,200 بیانات غیر ضروری پائے گئے۔ 2,700 بیانات کے الفاظ حساس پائے گئے۔ 38 رہنماؤں کے بیانات مذہبی عقائد کو نقصان پہنچانے والے زمرے میں رکھے گئے تھے۔ یہ بی جے پی رہنما نفرت انگیز تقریر کرتے ہیں :اننت کمار ہیگڑے ، شوبھا کرنڈلیج ، گری راج سنگھ ، تتھاگت رائے ، پرتاپ سمہا ، ونئے کٹیار ، مہیش شرما ، ٹی راجہ سنگھ ، وکرم سنگھ سینی ، ساکشی مہاراج اور سنگیت سوم وغیرہ ۔









