اردو
हिन्दी
جولائی 24, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

نفرت کے سوداگر سری لنکا سے سبق لیں، مولانا ارشد مدنی کا حکمرانوں کو انتباہ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
نفرت کے سوداگر سری لنکا سے سبق لیں، مولانا ارشد مدنی کا حکمرانوں کو انتباہ
178
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

لوگ آئے دلاسہ دے کر چلے گئے مگر کام جمعیۃعلماء ہندنے کیا، یہ مجموعی تاثرمہاڈکوکن کے ان سیلاب متاثرین کا ہے جنہیں گزشتہ روز صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے خوداپنے ہاتھوں سے نوتعمیر ومرمت شدہ گھروں کی چابیاں سپردکیں، واضح ہوکہ کوکن مہاڈکے علاقہ میں جولائی 2021میں آئے تاریخ کے اس بھیانک سیلاب سے سیکڑوں گھروں کا نام ونشان مٹ گیا تھا، جمعیۃعلماء ہند اپنی دیرینہ روایت کے مطابق ابتدائی سے ریلیف وامدادکا کام بلاتفریق مذہب وملت جاری رکھا تھا ، اورجمعیۃعلماء مہاراشٹراکے نگرانی میں وہاں 45مکانات کی تعمیرومرمت کا کام شروع ہوااورتمام تیارشدہ مکانوں کی چابیاں گزشتہ روز متاثرین کے حوالہ کی جاچکی ہیں ، جن میں نئے تعمیر شدہ 18مکانات برادران وطن کے ہیں۔

متاثرین کو چابیاں سپردکرنے کے تعلق سے مہاڈکے امبیڈکرہال میں ایک باوقارتقریب منعقدکی گئی جس میں بڑی تعدادمیں علماء ، مقتدرشخصیات اورسماجی کارکنان کے علاوہ شیوسیناکے ایم ایل اے اورمہاراشٹراگورنمنٹ کی منسٹراورمیئرنے شرکت کی۔

مولانامدنی نے اپنے خطاب میں کہاکہ جمعیۃعلماء ہند1919سے اپنا وجودرکھتی ہے، اس وقت اس کی جودستورسازی ہوئی وہ اب بھی وہی ہے ، اس کی بنیادی دفعہ میں ہندوستان میں محبت ، اتحاداوریکجہتی پیداکرنے کے لئے عملی کوشش کرنے کی ہدایت موجودہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ لوگ نفرت کی سیاست کا کھیل کھیل رہے ہیں ، قتل وغارت گری کررہے ہیں ، جگہ جگہ ماردھاڑکررہے ہیں ، اپنی کرسی بچانے کے لئے ہندومسلم کی لڑائی کرارہے ہیں ، لیکن ہم سب سے محبت کرتے ہیں ، اورہمیشہ کرتے رہیں گے ، ہم نے مذہب کی بنیادپر کبھی کوئی تفریق نہیں کی ، اس ضمن میں مغربی بنگال ، کیرالہ ،اورکرناٹک وغیرہ میں قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی کا انہوں نے حوالہ دیا اورکہا کہ ہرجگہ سب سے پہلے مصیبت زدہ کے درمیان جمعیۃعلماء اوراس کے لوگ پہنچے اور ہر جگہ انہوں نے ریلیف و امدادکا کام بلاتفریق مذہب وقوم کیا ۔

مولانا مدنی نے آگے کہا کہ مصیبت یہ پوچھ کر نہیں آتی کہ کون ہندوہے اورکون مسلمان ، بلکہ جب بھی کوئی مصیبت آتی ہے تو بلاتفریق وہ سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ، اس لئے جمعیۃعلماء جو بھی کام کرتی ہے اس میں مذہب کی کوئی تفریق نہیں کرتی انسانیت کی خدمت ہی اس کا نصب العین ہے ۔

مولانا مدنی نے کہا کہ آج یہاں وزیر آدیتی تائی تٹکرے،ایم ایل اے بھرت سیٹھ گوگاولے ، اورصدربلدیہ اسنیہاجگتاپ کی موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ ہم سب انسانیت کی بقاکے لئے کام کرتے ہیں اسی جذبہ نے یہاں ہم سب کو ایک ساتھ بیٹھایاہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت نے ہمارے کسی کام میں کبھی روکاوٹ نہیں ڈالی اس لئے کہ جمعیۃعلماء کی ایک تاریخ ہے ، ملک کی آزادی میں اس نے کانگریس سے دوقدم آگے بڑھ کر کام کیاہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم جوکچھ کرتے ہیں کھل کر کرتے ہیں ہماراکچھ بھی چھپاہوانہیں ہے ، ملک کے موجودہ حالات کے پس منظرمیں مولانا مدنی نے کہا کہ ہندوستان میں صدیوں سے مختلف مذاہب کے لوگ رہتے آئے ہیں ، شہرہی نہیں گاؤں درگاؤں آپ جاکردیکھیں وہاں ہندواورمسلمان دونوں مل جل کر رہتے ہیں ، مگربراہوفرقہ پرست ذہنیت کا، انہوں نے آج اپنی پرانی تاریخ کو آگ لگادینے کی ٹھان لی ہے ، ہم ان حالات کے اندربھی کھل کراپنی بات کہتے ہیں کیونکہ ہمارے دل دماغ میں ہندومسلم کی کوئی تفریق موجودنہیں ہے ، ہم بطورانسان بلاتفریق ہر مصیبت زدہ کی مددکرنا اپنے لئے باعث اطمینان سمجھتے ہیں اور ملک کی پرانی تاریخ کواپنے سامنے رکھتے ہیں۔ انہوں نے زوردے کر کہاکہ ملک کو پیارومحبت کی طاقت سے ہی آزادکرایا گیاتھا ۔ آزادی کے متوالوں نے جگہ جگہ اس کے لئے اپنا خون پانی کی طرح بہادیاتھا ،آزادی کے لئے بہنے والایہ خون تنہاہندوکا نہیں تھا ، تنہامسلمان کانہیں تھا ، بلکہ یہ دونوں کا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ساتھ اسی پرانی تاریخ کولے کر چلتے ہیں جب تک زندہ ہیں چلتے رہیں گے، نفرت کی سیاست کو نفرت سے نہیں مٹایاجاسکتابلکہ اسے پیارومحبت سے ہی ختم کیا جاسکتاہے ،اورمذہب کے نام پر کسی بھی طرح کا تشددقابل قبول نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ مذہب انسانیت، رواداری ، محبت اوریکجہتی کا پیغام دیتاہے، اس لئے جولوگ اس کا استعمال نفرت اورتشددبرپاکرنے کے لئے کرتے ہیں وہ اپنے مذہب کے سچے پیروکارنہیں ہوسکتے ہیں ۔

مولانامدنی نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ نفرت سے ملک تباہ وبربادہوجائے گا، پڑوسی ملک سری لنکا کو نفرت ہی کی سیاست نے بربادکیا ہے ، نفرت کے سوداگروں کو سری لنکاسے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔ ہم یہ باتیں اس لئے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اپنے ملک سے محبت ہے اورہم اسے سرسبزوشاداب اورپھلتاپھولتاہوادیکھناچاہتے ہیں ۔

مولانا مدنی نے دہلی میں میڈیاکے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ فرقہ پرست عناصر اور ملک کا متعصب میڈ یا دونوں مل کر ملک کے امن واتحاداوریہاں کی صدیوں پرانی روایت سے جو خطرناک کھلواڑکررہے ہیں اس نے ملک بھر میں ایک بارپھر منافرت کی خلیج کو بہت گہراکردیاہے ۔مولانا مد ٹی نے مزید کہا کہ فرقہ پرست عناصرنفرت کی جو چنگاری بھڑکاتے ہیں میڈیا کا ایک بڑا حلقہ اپنی غیر ذمہ دارانہ اور جانبدارانہ رپورٹنگ سے اسے شعلہ بنادیتا ہے۔ ٹی وی اسکرین پر صحافتی واخلاقی اصولوں کا ہر روز خون کیا جا رہا ہے مگر افسوس جن ہاتھوں میں اس وقت ملک کے آئین و قانون کی بالا دستی کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہے، انہوں نے اپنے کان اور آنکھ دونوں بند کررکھے ہیں ۔

مولانا مدنی نے آگے کہا کہ میڈیا جو کچھ کر رہا ہے اس سے پوری دنیا میں ملک کی شبیہ داغ دار ہورہی ہے، بعض معاملوں میں پہلے بھی عدلیہ میڈیا کے رویوں اور کردار کولیکر سخت تبصرے اور شر زنش کر چکی ہے مگر ملک کا میڈ یا خود کو بدلنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

انہوں نے گیان والی مسجد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سروے میں کسی چیز کے برآمد ہونے کی خبر آئی بس پھر کیا تھا میڈ یا نے یکطرفہ شرانگیز مہم شروع کر دی، اور جو کام عدلیہ کا ہوتا ہے وہ خود کرنے لگا۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ہم لگا تار یہ بات کہتے آئے ہیں کہ ان کی پشت پر اقتدا میں بیٹھے بعض طاقتورلوگوں کا ہاتھ ہے اور شاید یہ ہی وجہ ہے کہ میڈیا کو نہ تو ملک کے قانون ووقار کی کوئی پرواہ ہے نہ ہی عدلیہ کا کوئی خوف اور ڈر، میڈیا کی شرانگیزیوں پر لگام دینے کے غرض سے ہی جمعیہ علماء ہند نے 6 اپریل 2020 میں سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی، اب تک تیرہ سماعتیں ہو چکی ہیں مگر ہر بارکسی نہ کسی وجہ سے اس پر حتمی بحث نہیں ہو پاتی ، سپریم کورٹ میں 20جولائی کو جمعیۃکی پٹیشن پرالگ سے سماعت متوقع ہے ۔

مولانا مدنی نے آخر میں کہاکہ اگراب بھی میڈیاپر نکیل نہیں لگائی گئی اوراسے آزادرکھاگیاتوپھروہ دن دورنہیں جب متعصب میڈیااپنی اس روش سے ملک کے امن واتحادکو پوری طرح تارتارکرچکاہوگا۔ اور تب یہ ملک کی سالمیت اوریکجہتی کے لئے ایک بڑاخطرہ بن جائے گا اوراس وقت تک کافی تاخیر ہوچکی ہوگی۔ ابتداء میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے رپورٹ میں کہا کہ صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی کے حکم سے ہماری ٹیم نے کام شروع کیاجو آج پائے تکمیل کوپہنچاہے۔

ریاستی وزیر آدیتی تائی تٹکرے نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں مولانا ارشد مدنی اور ان کی ٹیم کی شکر گذار ہوں کہ اتنا بڑا کام متاثرین اور غریبوں کے لئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جتنا سرکار نے نہیں کیا اس سے کہیں زیادہ جمعیۃ علماء نے سیلاب متاثرین کے لئے کیا، میں اس کی گواہ ہوں اور جہاں تک انتظامیہ نہیں پہنچا وہاں جمعیۃ علماء کے لوگ پہنچے، حالانکہ سرکار ہمیشہ الرٹ پررہتی ہے، لیکن اس سے کہیں زیادہ آپ لوگ الرٹ ہیں، ہم اسی طرح مل جل کر کام کرتے رہیں گے تونفرت پھیلانے والے خود کمزور ہوجائیں گے۔

صدر بلدیہ اسنیہا دیدی جگتاپ نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ علماء کے درمیان بیٹھی ہوں مولانا ارشد مدنی کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ مہاراشٹر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی،اور آپسی بھائی چارہ اٹوٹ رہے گا کیونکہ جمعیۃ نے ذات پات نہ دیکھ کر انسانیت کی بنیاد پر کام کیا ہے، میں اس جماعت کے لئے جو بھی ممکن ہوگا کرتی رہوںگی۔انہوں نے کہا کہ میں صدر بلدیہ ہوں مگر یہ ہمارے اختیار میں بھی نہیں تھا کہ اتنے بڑے پیمانے پر ہوئی تباہی کو جھیل سکیں اور سب کی مدد کر سکیں یہ تو جمعیۃ علماء کی ہمت اور قوت تھی کہ وہ پہلے دن سے آج تک مسلسل کام کر رہی ہے میں ان کی شکر گذار ہوں اور ان کے کام سے مجھے یہ توانائی ملی ہے کہ نفرت پھیلانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔

مقامی ایم ایل اے بھرت سیٹھ گوگاولے نے کہا کہ مولانا مدنی کو دیکھ کر مجھے قوت ملتی ہے کہ90 سال کی عمر ہونے کے باوجود یہ کس قدر لوگوں کی مدد کے لئے فکر مند رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب جس طرح بھیانک تھا اور تباہی جتنی بڑی تھی اسے دیکھ کر یہ نہیں لگتا تھا کہ متاثرین اتنے جلدی پھر کھڑے ہوجائیں گے مگر یہ جمعیۃ علماء ہی ہے جس نے دن رات محنت کر کے انہیں کھڑا کیا ہے، انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ یہ ہندو ہے وہ مسلمان ہے بلکہ سب کی ایک طرح سے مدد کی یہ دیکھ کر مجھے فخر ہوتا ہے کہ ہمارا مہاراشٹر امن و شانتی اور آپسی بھائی چارہ کا گہوارہ ہے۔نظامت کے فرائض مفتی اصغر کھوپٹکر نے انجام دیئے ،جبکہ پروگرام میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی ضلعی کمیٹیاں بھی شریک تھیں، ان میں رائے گڑھ جمعیۃ علماء نے مہاراشٹر جمعیۃ علماء کا بھر پور تعاون کیا۔پروگرام میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے سبھی عہدیداران بھی موجود تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN