اردو
हिन्दी
جولائی 21, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھارت: بجلی کا سنگین بحران، اس پر گرمی کی مار

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھارت: بجلی کا سنگین بحران، اس پر گرمی کی مار
65
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

ملک اس وقت بجلی کی زبردست کمی کی مسئلے سے دوچار ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں بجلی کا یہ سب سے سنگین بحران ہے جس نے چلچلاتی گرمی میں زندگی کو اس بری طرح متاثر کیا ہے کہ لوگ نہ تو اپنے گھروں میں رہ پارہے ہیں اور نہ ہی باہر نکلنے کی ہمت کر رہے ہیں۔ اسکول و کالج وغیرہ بند کرنے پڑے ہیں۔

قومی دارالحکومت دہلی میں حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ کوئلے کی قلت کے سبب بجلی کم پیدا ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے میٹرو ٹرینوں اور اسپتالوں سمیت اہم اداروں میں بجلی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ دہلی میں بجلی کی تقریباً 30 فیصد ضرورت جن دو بجلی گھروں سے پوری ہوتی ہے وہاں کوئلے کی خاطر خواہ فراہمی نہیں ہو پا رہی ہے۔

ملک کے بعض شہروں میں 18 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ راجستھان کے کوٹا میڈیکل کالج میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہو گئی۔

آل انڈیا پاور انجینئرز فیڈریشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تقریباً تمام بجلی گھروں کو کوئلے کی قلت کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں ملک پر بجلی کے ایک بڑے بحران کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

آنے والے دنوں میں بجلی کابحران شدید ہو سکتا ہے کیونکہ بجلی کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گرمی کی وجہ سے اس کی پیداوار کم ہو رہی ہے۔ بجلی کی مانگ گزشتہ چار دہائی میں سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

بجلی گھروں میں کوئلے کی قلت کے پیش نظر حکومت نے وہاں تیز رفتاری کے ساتھ کوئلہ پہنچانے کے مقصد سے بعض مسافر ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی وجہ سے اکثر ریلوے لائن خالی نہیں رہتی ہیں جس سے کوئلے سے لدی ٹرینوں کو منزل مقصود تک پہنچانے میں تاخیر ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں تقریباً 70 فیصد بجلی کی پیداوار تھرمل پاور اسٹیشن سے ہوتی ہے جہاں کوئلے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس ہفتے جنوبی ایشیا میں گرمی اپنے عروج پر رہی۔ اس سے قبل مارچ کا مہینہ تاریخ کا سب سے گرم مہینہ ثابت ہوا تھا۔ گزشتہ کئی دنوں سے دارالحکومت دہلی کا درجہ حرارت 40 ڈگری سے اوپر ہے۔ آج جمعے کے روز درجہ حرارت 43 ڈگری تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں دہلی میں درجہ حرارت 44 ڈگری اور شمال مغربی بھارت کے بعض علاقوں میں 47 ڈگری تک پہنچ جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔حالانکہ ابھی گرمی کا موسم ٹھیک سے شروع بھی نہیں ہوا ہے اور مونسون آنے سے قبل جون کے مہینے میں سب سے زیادہ گرمی ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر شمالی بھارت کے کئی ریاستوں میں ’آرینج الرٹ‘ جاری کر دیا ہے۔ اس الرٹ کا مطلب ہوتا ہے کہ عملی اقدام کے لیے تیار رہنا جو آخری یعنی ’ریڈ الرٹ‘سے ٹھیک پہلے کی حالت ہے۔ تیزی سے بڑھتی ہوئی گرمی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے بیمار پڑنے کا خطرہ ہے۔ اس لیے ہسپتالوں میں خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔

گجرات کے ہیلتھ سکریٹری منوج اگروال نے بتایا، ’ہم نے ہسپتالوں کو ایڈوائزری جاری کر دی ہے کہ گرمی کی وجہ سے ہونے والی دیگر بیماریوں کے لیے اسپیشل وارڈ تیار رکھیں۔‘

خیال رہے کہ بھارت میں ہر سال لو لگنے سے ہزاروں افراد کی موت ہو جاتی ہے۔ ماحولیاتی امور کی ماہر ارپتا منڈل کا کہنا ہے،’بھارت میں بیشتر لوگ گاؤں میں رہتے ہیں جہاں ایئر کنڈیشنر جیسی سہولیات نہیں ہیں۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی
خبریں

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

10 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026
یوگی بولے : روڈ پر نماز ، لا ؤڈ اسپیکر بند،سلاٹر ہاؤس پر تالے

‘جو آج آستھا کی بات کرتے ہیں، انہوں نے ہنومان گڑھی میں نماز پڑھوائی تھی’، ایودھیا میں یوگی آدتیہ ناتھ کا بڑا حملہ

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

جولائی 12, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN