اردو
हिन्दी
جولائی 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اہانت پیغمبر کا معاملہ: بی جے پی کارکنان پارٹی اعلیٰ کمان کے فیصلے سے سخت ناراض

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اہانت پیغمبر کا معاملہ: بی جے پی کارکنان پارٹی اعلیٰ کمان کے فیصلے سے سخت ناراض
116
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(ایجنسی)

پیغمبر اسلام کے خلاف نازیبا بیانات پر مسلم ملکوں کی جانب سے سخت ردعمل کے بعد حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے دو رہنماؤں کو معطل کر دیا۔ لیکن ہندو قوم پرست جماعت کے کارکنان اس اقدام سے سخت ناراض ہیں اور وزیر اعظم مودی اور پارٹی قیادت کے خلاف وہ سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا کھل کر اظہار کر رہے ہیں۔

ان دونوں معطل رہنماؤں نے آج پیر کو اپنی طرف سے الگ الگ جاری بیانات میں غیر مشروط معافی بھی مانگ لی ہے۔ لیکن ایک طرف جہاں مسلمانوں کی جانب سے ان دونوں رہنماؤں، بی جے پی کی سابق قومی ترجمان نوپور شرما اور دہلی یونٹ کے ترجمان نوین کمارجندل، کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ شدت اختیار کرتا جا رہا ہے وہیں بی جے پی کے عام کارکن اپنی پارٹی کے اقدام سے دل گرفتہ اور سخت ناراض ہیں۔

خمیازہ بھگتنا پڑے گا

دونوں رہنماؤں کو معطل کرنے کے بی جے پی کے فیصلے کے بعد سے ہی پارٹی کے عام کارکنوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار شروع کر دیا ہے۔ بیشتر سخت گیر کارکن اسے’’ہندوؤں اور بھارت کے لیے شرم سے ڈوب مرنے کا مقام‘‘ قرار دے رہے ہیں اور وزیراعظم مودی کی قائدانہ صلاحیت پر سوالات بھی اٹھا رہے ہیں۔بی جے پی کے متعدد کارکنوں کا کہنا ہے کہ سن 2024 کے عام انتخابات میں پارٹی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

کھل کر بولنے کو تیار نہیں

تاہم بی جے پی اور اس سے وابستہ دیگر ہندو قوم پرست اور شدت پسند جماعتوں کے رہنما اس معاملے پر کھل کر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔

ڈی ڈبلیو اردو نے آر ایس ایس کی ذیلی اور ہندو شدت پسند تنظیم وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی) کے ترجمان ونود بنسل سے جب بی جے پی کے اقدام پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے فون کاٹ دیا کہ وہ اس پر کوئی بات کرنا نہیں چاہتے۔

بی جے پی کی یوتھ ونگ کے سکریٹری تیجندر بگا سے جب ڈی ڈبلیو اردو نے ان کا ردعمل جاننا چاہا تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نے جو بیان جاری کیا ہے وہ کافی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پارٹی کارکنان اس بیان سے حوصلہ شکنی کی شکایت کر رہے ہیں تو تیجندر بگا نے جواب دینے سے انکار کر دیا۔

اتنی شرمندگی کبھی نہیں اٹھائی تھی

بی جے پی کے سینئر رہنما اور تریپورا کے سابق گورنر تتھا گت رائے نے اپنے دل کا درد ایک ٹوئٹ کرکے بیان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ترجمان نوپور شرما کے ساتھ جو ’سلوک‘ کیا گیا اس سے انہیں سخت ’مایوسی‘ ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ بی جے پی کی حمایت صرف اس کے نظریات، مذہب، سیاست اور قیادت کی وجہ سے کرتے ہیں جو کہ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔ انہیں کسی چیز کا خوف یا کسی انعام کی توقع نہیں ہے۔

بی جے پی کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی نے بی جے پی ترجمانوں کو پارٹی کے مرکزی دھارے سے دور عناصر کہے جانے پر طنز کرتے ہوئے کہا،’’نوپور شرما مرکزی دھارے سے دور ہیں اور وہ بھی پارٹی کے ترجمان کے طور پر۔‘‘

ہندو قوم پرست جماعت شیوسینا نے کہا، ’’جب ہندوتوا پر مصیبت آتی ہے تو بی جے پی والے منہ میں نمک کی ڈلی لے کر خاموش بیٹھ جاتے ہیں۔‘‘

تسلی دینے کو کوشش

ناراضگی اور مایوسی کے مدنظر کارکنوں کو غالباً تسلی دیتے ہوئے پارٹی صدر جے پی نڈا نے کہا،’بی جے پی ایک ایسی پارٹی ہے جس کے پاس رہنما ہیں، پالیسی ہے، نیت ہے، پروگرام ہے، کارکنان ہیں اور ماحول ہے۔ ملک کی دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے پاس اگر رہنما ہیں تو نیت نہیں ہے، نیت ہے تو پالیسی نہیں ہے، پالیسی ہے تو پروگرام نہیں ہے اور اگر پروگرام ہے تو کارکنان نہیں ہیں۔‘ انہوں نے تاہم اپنی تقریر میں نوپور شرما تنازعے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی نکتہ چینی

بی جے پی کی جانب سے اپنے دو ترجمانوں کی معطلی اور پیغمبر اسلام کی توہین کے معاملے کو افسوس ناک قرار دیے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ہندو قوم پرست حکمراں جماعت کے خلاف سخت رویہ اپنا لیا ہے۔

ग़लती करे भारतीय जनता पार्टी और माफ़ी माँगे भारत?
यह बिल्कुल स्वीकार्य नहीं है #Kuwait #Qatar #ShameOnBJP pic.twitter.com/iQVXQOXJ7i

— Pawan Khera 🇮🇳 (@Pawankhera) June 5, 2022

کانگریس پارٹی نے کہا کہ یہ بی جے پی کی غلطی ہے بھارت کی غلطی نہیں۔ اس لیے بی جے پی کو پورے بھارت سے معافی مانگنی چاہیے۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے کہا،’’غلطی کرے بی جے پی اور معافی مانگے بھارت، یہ قطعی قابل قبول نہیں۔ ایک وزیر اعظم اور اس کی پارٹی نے تمام بھارتیوں کا سر شرم سے نیچے جھکا دیا۔‘‘

ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا، ’’کانگریس نے واقعی 70برسوں میں وہ نہیں کیا تھا جو مودی جی نے آٹھ برسوں میں کر دکھایا۔ اتنی ذلت، اتنی شرمندگی ہم نے کبھی نہیں اٹھائی تھی۔‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN