تہران: ایران کی جانب سے اسرائیل پر 15 میزائل داغے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر فتح ون میزائل داغا ہے۔ اسرائیل میں ہر طرف سائرن کا شور ہے اور لوگ بنکروں میں چھپے ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر اسلامی انقلابی گارڈ کور کمانڈ کے مرکز کو نشانہ بنا رہا ہے۔پیر کو ایران اور اسرائیل کے درمیان شدید میزائل حملے ہوئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کو اب دو ہفتے مکمل ہونے کو ہیں۔ عالمی برادری کی جانب سے تناؤ کم کرنے کی کئی اپیلوں کے باوجود دونوں پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ شمالی اسرائیل میں ایران سے کئی میزائل داغے گئے۔ دونوں ممالک کے درمیان میزائلوں کی نئی لہر کے دوران ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسرائیل کے اشدود شہر پر ایران کے میزائل حملے کے لمحے کو قید کیا گیا ہے۔
یہ ڈیش کیم فوٹیج ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک کار کے قریب میزائل دھماکے کے بعد پتھر اور ملبہ آسمان میں اڑنے لگتا ہے۔ چند لمحوں کے بعد گاڑی کی ونڈشیلڈ مکمل طور پر دھول سے ڈھک جاتی ہے اور ڈرائیور فوراً وہاں سے نکل جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ میزائل اشود کے قریب ایک پاور سٹیشن پر گرا۔ جس کی وجہ سے اسٹیشن کی آپریشنل صلاحیت کافی متاثر ہوئی ۔دریں اثناء ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آج اسرائیل پر کیے گئے حملوں میں حکمت عملی تبدیل کی گئی۔ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسرائیل میں تل ابیب، حیفا سمیت شمال سے جنوب تک حملے کیے گئے۔ تل ابیب، حیفا سمیت شمال سے جنوب تک ڈرونز اور میزائلوں سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ایرانی میڈیا کے مطابق آج اسرائیل پر کیے گئے حملے میں خیبر شکن، عماد، قدر اور فتاح ون میزائل استعمال کیے گئے۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ ایران کی جانب سے تقریباً 15میزائل داغے گئے ہیںا۔دھر ایران کے شہر کرج پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا ہے