اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیت علماء ہند کا اپنے منہج فکر سے الگ ہونا افسوسناک

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
جمعیت علماء ہند کا اپنے منہج فکر سے الگ ہونا افسوسناک
911
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ابوالکلام قاسمی شمسی

(نوٹ یہ مضمون ایک نقطہ نظر کے طور پر دیا جارہا ہے۔ اس کے مندرجات سے اختلاف کیا جاسکتا ہے ۔دراصل سوشل میڈیا کی آنکھیں بہت گہری ہوتی ہیں وہ انٹیلیجنس کی طرح سب کی خبر رکھتا ہے اور فوری خبر لیتا بھی ہے ۔مولانا قاسمی سنجیدہ شخصیت ہیں اور عموماً ان کی تحریریں مخالفت براے مخالفت سے الگ ہوتی ہیں ۔انہوں نے جمعیت کی بنیادی فکر کےتعلق سے جو کچھ کہا ہے اس پر اظہار رائے کی دعوت ہے .ادارہ)

جمعیت علماء ہند کے بینر تلے ایک فرقہ کے مذہبی تہوار کے موقع پر  کیمپ کا اہتمام کیا گیا ھے ، جس میں مذہبی رسومات ادا کرنے کےلئے کاوڑ یاترا پر جانے والے   لوگوں کے استقبال  کا انتظام کیا گیا ، خبر کے مطابق یہ کام اتفاقی طور پر نہیں ہوا ہے ، بلکہ یہ مجوزہ پروگرام کے تحت ہوا ھے ، اس طرح کے کیمپ کا انعقاد یو پی کے کئی اضلاع میں کیا گیا ،

جمعیت علماء ہند ملک کی بڑی اور ملت کی باوقار تنظیم ھے ، اس کا تحریک آزادی میں اہم رول رہا ھے ، ملک میں اس سے وابستہ حضرات کی بڑی تعداد ھے ، اس  تنظیم نے نہ صرف  ملک کی تحریک آزادی میں حصہ لیا ھے ، بلکہ  اس کے سماجی خدمات کا دائرہ بھی وسیع ھے ، جمعیت علماء ہند نے ملک میں مسلمانوں کے تحفظ ،ان کے حقوق کی حفاظت ، رفاہی اور سماجی خدمات میں بھی اہم کردار ادا کیا ھے ، اس تنظیم کو ہمیشہ ملک کے اکابر علماء کی سرپرستی حاصل رہی ھے اور آج بھی ھے  ، اس کی قیام کے مقاصد میں دین پر استقامت اور  ملک کی حفاظت شامل ھے ،

جمعیت علماء نے ملک کی تحریک آزادی میں حصہ لیا ، ملک کی تقسیم  کے موقع لوگوں کی باز آبادکاری میں حصہ لیا ، دین پر استقامت کے لئے کام کیا ، مدارس اور مکاتب کے قیام پر زور دیا ، اس لئے اس تنظیم کے یہ  نظریہ رہا کہ  مسلمانوں کے لئے یہی مفید ھے کہ وہ  برادران وطن کے ساتھ مل کر  رہیں ، اس لئے اس نے قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری پر زور دیا ، اور اسی پر  آج بھی عمل پیرا ھے ، البتہ کچھ برسوں سے ایسا دیکھنے میں آرہا ھے کہ قومی یکجہتی اور رواداری کے نام پر ایسے کام کئے جارہے ہیں ،جس کی وجہ سے آئندہ  مسلمانوں کو دشواری پیدا ہوسکتی ھے ، خاص طور پر ایسے موقع پر جبکہ ملک میں نفرت کا ماحول ھے اور اس کو مزید  بڑھاوا دیا جارہا ھے ، موجودہ وقت میں اس کی ضرورت تو ھے کہ نفرت کو دور کرنے کے لئے قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے ، اور پیار و محبت کو عام کیا جائے ، مگر اس کے لئے بھی حدود مقرر ہیں ، قومی یکجہتی کے دائرہ کو دین میں داخل کرنا ،دین کے مزاج کے خلاف ھے ، موجودہ وقت میں  قومی یکجہتی کے نام پر کچھ اس طرح کے امور انجام دیئے جارہے ہیں جو صحیح نہیں ہیں      موجودہ وقت میں جمعیت علماء کی بعض یونٹ کی جانب سے جو کام شروع کئے گئے ہیں ،اس سے دین و شریعت میں غیر شرعی امور کی مداخلت کا رواج بڑھے گا ، اور علماء کے اشتراک سے اس کو تقویت حاصل ہوگی ، اس لئے جمعیت علماء کے بینر تلے اس طرح کے کام کو دیکھ کر لوگ برداشت نہ

کرسکے اور ہر طرف سے ردعمل شروع ھوگیا ،صحیح بات یہ ہے کہ جب اس طرح کی بات سامنے آئی تو اس کی تصحیح کی جاتی ، اور اس کی کمی کو دور کر کے اس کو صحیح انداز پر کرنے کی کوشش کی جاتی ، لیکن ایسا نہ کر کے بعض حضرات کی جانب سے  اس کو  صحیح ٹھہرانے کی کوشش کی جارہی ھے ، جو کسی بھی طرح درست نہیں ھے

ہندوستان ایک جمہوری ملک ھے ، اس میں قانون کو بالادستی حاصل ھے ، ملک کے آئین میں مذہبی آزادی دی گئی ھے ، ہر کوئی اپنے مذہب پر آزادی کے ساتھ ملک کے قانون کے دائرہ میں عمل کرسکتا ھے ، اس لئے ملک میں کوئی ایسا ماحول نہیں ھے کہ اس کے لئے دفع مضرت کا سہارا لے کر ایسا کام کیا جائے ، جس کی ہمارے دین میں  اجازت نہیں ھے ، اس لئے دفع مضرت کے نام پر دین میں  شرک کو داخل کرنا کسی طرح صحیح نہیں ھے ، اب تک تو کچھ دین کے سلسلہ میں کم واقفیت رکھنے والے لوگ اس طرح کا کام کر رہے تھے ، اب  علماء حضرات بھی وہی کام کرنے لگیں ، تو  اس کا اثر نہایت ہی خراب پڑے گا ، قومی یکجہتی اور رواداری کا اس سے کوئی تعلق نہیں ھے ،  قومی یکجہتی کو فروغ دینا چاہئے ، اچھے برادران وطن سے میل جول کو بڑھانا چاہئے ، مگر دین یا دینی امور پر سمجھوتہ کی اجازت مذہب اسلام نہیں دیتا ھے ، یہ تو خالص دینی معاملہ ہے ، سب سمجھتے ہیں ، موجودہ وقت فتنہ کا ھے ، ایسے وقت میں  تو یہ  اور مناسب نہیں ھے ، دفع مضرت کے لئے ابھی ایسا وقت نہیں آیا ھے کہ آدمی اپنے دین سے سمجھوتہ کرلے ، ہندوستان میں آئین کی حکومت ھے ، ملک کا آئین ہمیں مذہبی آزادی دیتا ھے ، اس کے مطابق لوگوں کی رہنمائی کی ضرورت ھے   ، اگر کہیں کمی دیکھنے میں آرہی ہے تو اس کی اصلاح کی جانب توجہ دی جائے ، اللہ تعالی استقامت عطا فرمائے

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN