میی دہلی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے زیر اہتمام مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃعلماء صوبہ دہلی کی نگرانی میں پریشان حال اور غریب مسکین بطور خاص روہنگیائی پناہ گزینوں کے درمیان رمضان کٹس اور عیدالفطر کٹس تقسیم کی گئیں جن میں مختلف طرح کی دالیں. چاول. آٹا. چینی. چائے پتی. چنا.مصالحہ.سنوی.روح افزا.کھجور.وغیرہ مختلف اشیاء خورد و نوش تھیں جمعیۃ علماء صوبہ دہلی ہمیشہ عوام الناس کی فلح و بہبود اور قوم وملت کی خدمت کےلیےسرگرم عمل رہتی ہےاورمسلسل غرباء و مساکین لوگوں کے درمیان ریلیف کا سلسلہ جاری رکھتی ہے بطور خاص رمضان المبارک کے مہینے میں مستحقین کے درمیان رمضان کٹس اور عیدالفطر کے موقع پر عیدالفطر کٹس کااہتمام کیا جاتا ہے ۔ آج بھی عید الفطر کٹس تقسیم کی گئیں اس موقع پر مفتی عبدالرازق مظاہری ناظم اعلٰی جمعیۃعلماء ہند صوبہ دہلی کے علاوہ قاری محمد صادق مولانا محمد راشد اور قاری عبدالمنان بطور خاص شریک رہیں








