اردو
हिन्दी
اگست 5, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

جمعیتہ کے وفد کی سونی پت مسجد متاثرین سےملاقات،ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

3 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
98
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

پانی پت : صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء متحدہ پنجاب مولانا یحییٰ کریمی کی قیادت میں سونی پت کے ساندل کلاں میں نمازیوں پر ہوئے حملے کی تحقیق اور متاثرین کی داد رسی کے لیے پہنچا۔ واضح ہو کہ سندال کلاں گاؤں مقامی شرپسندوں نے عین تراویح کی نماز کے دوران جب کہ لوگ سجدے میں تھے لاٹھی ڈنڈے اور دھار دار اسلحوں سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے دس سے بارہ نمازی بری طرح زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں عورتیں، بچے اور بوڑھے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کرلی ہے، لیکن اس کے باوجود اکثریتی طبقہ کے اس گاؤں میں جہاں محض 15 گھر مسلمانوں کے ہیں۔ وہاں کے مسلمان خوف زدہ اور ڈرے ہوئے ہیں۔جمعیۃ علماء کے وفد نے سب سے پہلے سونی پت کے سول ہسپتال میں زیر علاج اللہ مہر سے ملاقات کی جن کی عمر 84 سال ہے۔انہوں نے بتایا کہ بغیر کسی جھگڑے اور تناؤ ان شرپسندوں نے ان پر اور ان کے دیگر ساتھی نمازیوں پر حملہ کردیا، ہمیں اس کا بالکل احساس نہیں تھا، حملہ آور ہمارے پڑوسی ہیں، ہمارے سامنے بڑے ہوئے ، ہمارے بچوں کی طرح تھے ، جب ملک تقسیم ہوا، بڑی تعداد میں لوگ ہجرت کرگئے ، لیکن میں نے اس دھرتی کو چنا ،میں آج 84 سال کا ہوگیا ہوں، ان میں سے بہت سارے لوگوں کے دادا پردادا کی عمر کا ہوں، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ اپنے وطن میں ایسا ہوگا، آج میرا ہاتھ ٹوڑدیا گیا لیکن اس سے زیادہ میرا دل زخمی ہے۔ جمعیت کے وفد نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور امید ظاہر کی کہ ظالموں کو سخت سزا ملے گی۔اس کے بعد جمعیت کے وفد نے پی جی آئی خان پور کلاں کا دورہ کیا جس میں شدیدزخمی زیر علاج ہیں، وہاں پر وفد کی ملاقات اشتیاق علی، صابر علی، زلیخا زوجہ اشتیاق، نرگس، زرینہ زوجہ صابر علی، علی تاب سے ہوئی۔ یہ سب شر پسندوں کے حملے میں شدید طور سے زخمی ہیں ۔ اشتیاق علی 63سال کے ہیں اور یومیہ مزدور ہیں، انھوں نے بتایا کہ نہ صرف یہ کہ مسجد اور نمازیوں پر حملہ کیا گیا کیا بلکہ قرآن مجید کو پھاڑ یا اس کے بعد ہمارے گھروں پر بھی ان لوگوں نے حملہ کیا عورتوں ، بچوں بوڑھوں کو مارا۔آج ہم بہت بے بس ہیں ، گرچہ ملزموں کو جیل کے اندر بند کر دیا گیا ہے لیکن اس گاؤں میں ہمارا مستقبل اب کیا ہے، جہاں ہم چھوٹی سی مسجد میں پانچ وقت کی نماز ادا کرتے تھے اور ہم میں سے بہت سارے لوگ بہت غریب ہیں۔ اس موقع پر ایک زخمی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی کو بچانے کے لیے لئے اس کے بدن پر گر گئی، تو شر پسندوں نے میرے اوپر لاٹھی برسائی، اس سے میری ہڈی ٹوٹ گئی ، اس نے بتایا کہ ان کا حملہ اتنا وحشیانہ تھا کہ محسوس ہوا کہ وہ ہمیں مٹا دینا چاہتے ہیں ۔وہاں زیر علاج علی تاب پہلے سے ہی کافی دنوں سے بیمار چلا رہا تھا، شرپسندوں نے اس کے پاؤں پر اس طرح حملہ کیا ہے کہ اب طویل عرصے تک اس کا اٹھنا چلنا پھرنا مشکل ہے، تاب کو پہلے سے ٹی وی جیسی مہلک بیماری ہے اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا، قائد وفد نے اس کی مالی مدد بھی کی۔وفد نے لوگوں کو ایمان پر قائم رہنے اور صبر کی تلقین کی۔ اس موقع پر مولانا یحییٰ کریمی نے یقین دلایا کہ اس واقعے کی مکمل رپورٹ صدر جمعیت علماء ہند مولانا محمود مدنی کی خدمت میں پیش کی جائے گی اور ضرورت پڑنے پر وزیر اعلی کو خط لکھ کر متوجہ کیا جائے گا۔ انھوں نے انتظامیہ سے امن و امان بحال رکھنے اور متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ دلانے کا مطالبہ کیا، نیریہ مطالبہ بھی کیا کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ اور مصالحت اور نرمی کی غیر ضروری تجویز نہ رکھی جائے۔جمعیت کے وفد میں قائد مولانا یحییٰ کریمی کے علاوہ مولانا عظیم اللہ صدیقی قاسمی دفتر جمعیت علماء ہند، حاجی اکرام صدر جمعیت علماء پانی پت، مولانا ناظر کریمی، مولانا ساجد قاسمی، اور مقامی عالم دین مولانا قاری زاہد حسین شامل ہیں۔(پریس ریلیز)

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026

موجودہ دور میں مسلمان دل ودماغ جیتنے کی مہم چھیڑیں:امیر جماعت

فروری 28, 2023
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN