اردو
हिन्दी
جولائی 27, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

ایکناتھ شندے کو سی ایم بنادیں،کانگریس،این سی پی کا ادھو کو مشورہ!

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
ایکناتھ شندے کو سی ایم بنادیں،کانگریس،این سی پی کا ادھو کو مشورہ!
127
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی: (ایجنسی)

ادھو ٹھاکرے سے ملاقات میں شرد پوار اور کانگریس نے ایکناتھ شندے کو مہاراشٹر کا وزیر اعلیٰ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع نے بدھ کی شام یہ معلومات دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی پی اور کانگریس نے کہا ہے کہ ایکناتھ شندے کو وزیر اعلیٰ بنائے جانے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اس دوران شیوسینا کے مزید تین ایم ایل اے جو گوہاٹی پہنچے ہیں، ان میں سے ایک یوگیش کدم ہیں، جو دپولی سیٹ سے ایم ایل اے ہیں۔ وہ رام داس کدم کے بیٹے ہیں جس سے شیوسینا کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے قبل سی ایم ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر میں سیاسی بحران پر خاموشی توڑی۔اپنی پارٹی شیوسینا میں تیز ہوتی بغاوت کے درمیان اپنے جذباتی پیغام میںوزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہاہے کہ وہ اپنا عہدہ چھوڑنے کے لئے تیار ہیں ۔

بدھ کو ایک فیس بک پیغام میں، انہوں نے کہا،’میں اپنا استعفیٰ تیار کر رہا ہوں۔ آیئے اور مجھے بتائیں کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں عہدہ چھوڑ دوں ۔ میں کرسی پکڑکر بیٹھنے والوں میں سے نہیں ہوں۔‘ ٹھاکرےنےکہا کہ ’ جب سرکار بنی تھی تب بھی پوار صاحب نے مجھے کہا تھاکہ میں چاہتاہوں کہ سرکار کو تم ہی چالو۔ پوار نے بھی مجھ پر بھروسہ ظاہر کیا ہے لیکن اگرمیرے لوگ ہی میرے پر بھروسہ نہیں کر پارہے ہیں تو میں کیا ہوں۔ سورت اور کہیں اور جاکر بات کرنے سے اچھا تھا کہ وہ میرے پاس آکر بات کرتے اورمجھے کہتے کہ آپ وزیر اعلیٰ مت رہئے ، تو میں اسے زیادہ بہتر سمجھتا۔ اگر ایک بھی ایم ایل اے کہتا ہے کہ ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ نہیں رہنا چاہئے تو میں آج کے آج میں استعفیٰ دے دوں گا۔ میں کوئی کرسی پکڑ کر بیٹھنے والا آدمی نہیں ہوں لیکن یہ کہنا ہے کہ یہ ہماری شیوسینا نہیں ہے ،یہ غلط ہے۔‘‘ اس درمیان مہاراشٹر سرکار پر منڈلاتے بحران کے درمیان این سی پی سپریمو نے ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی ہے۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی سپریا سولے بھی تھیں۔ شیوسینا کے باغی لیڈر ایکناتھ شندے بھی گوہاٹی سے پریس کانفرنس کر کے ادھو ٹھاکرے کی باتوں کا جواب دے سکتے ہیں۔

ادھو نے اصرار کیا کہ شیوسینا کبھی ہندوتوا کو ترک نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا ہماری پہچان ہے۔ میں اس طرح کا پہلا وزیر اعلیٰ ہوں، اس لیے میں ہندوتوا پر بات کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹرا کووڈ وبا کے پھیلنے سے لڑ رہا ہے۔ میں جس طرح سے وزیر اعلیٰ کے طور پر کووڈ کو کنٹرول کرنے میں کامیاب رہا، یہ آپ کے تعاون سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا،’’مجھ پر لوگوں؍پارٹی کے لوگوں سے نہ ملنے کا الزام تھا۔ جہاں تک لوگوں سے نہ ملنے کا تعلق ہے، اس کی وجہ یہ تھی کہ میری طبیعت ناساز ہے اور اس کی وجہ سے لوگوں سے نہیں مل سکتا تھا۔ ایسا نہیں تھا کہ میری طبیعت خراب ہونے کے دوران انتظامی کام نہیں ہو رہے تھے، یہ چل رہا تھا۔‘‘ ادھو نے کہا،’’لوگ کہتے ہیں کہ یہ بالاصاحب کی شیو سینا نہیں ہے، میں پوچھتا ہوں کہ کیا فرق ہے؟ یہ اب بھی وہی شیوسینا ہے۔‘‘

ادھو نے کہا،’’2014 میں جب ہم نے الیکشن لڑا اور جب 68 ایم ایل اے جیتنے کے بعد آئے تو یہ بالاصاحب کی شیو سینا تھی۔ میں خود ڈھائی سال سے وزیر اعلیٰ رہا ہوں۔ اب سوال یہ ہے کہ ریاست میں کیا ہو رہا ہے؟ اس وقت شیوسینا کے ممبران اسمبلی پہلے خود سورت گئے، پھر وہاں سے گوہاٹی گئے۔ کچھ جا رہے ہیں، کچھ آ رہے ہیں۔ میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا۔ قانون ساز کونسل کے انتخابات سے پہلے بھی، ہمیں اپنے ایم ایل اے کو اپنے ساتھ رکھنا پڑ رہا ہے ۔ یہ کون سی جمہوریت ہے۔ ہمیں اپنے لوگوں کے پیچھے ہی گھومنا پڑ رہا ہے ۔ میں نے شیوسینا سربراہ سے جو وعدہ کیا کہ وزیر اعلیٰ شیوسینا کا ہوگا میں اسے پورا کروں گا۔ ’’ بی جے پی کےساتھ پارٹی کا اتحاد ٹوٹنے پر کہاکہ ہمیں ڈھائی سال پہلے الگ راہ پکڑنی پڑی۔ کانگریس اور این سی پی کےساتھ آنا پڑا ۔ شرد پوار نے بھی مجھ پر بھروسہ کیا لیکن جب میرے لوگ ہی مجھ پر بھروسہ نہیں کررہے تو میں کیا کروں۔ میں اب بھی انہیں اپنا مانتا ہوں ۔‘‘

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN