اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

کسی بھی مسجد سے لاؤڈ اسپیکر اتروانے کا کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا،پولیس کمشنر کی وضاحت

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
کسی بھی مسجد سے لاؤڈ اسپیکر اتروانے کا کوئی آرڈر جاری نہیں ہوا،پولیس کمشنر کی وضاحت
85
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کانپور:(پریس ریلیز)

شہر کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر لاؤڈ اسپیکرپر اذان کو لے کر مقامی افسران کے ذریعہ ائمہ مساجد، متولیان وذمہ داران کو اجازت نامہ کے نام پر بے جا پریشان کئے جانے کے مسئلہ کو لے کر جمعیۃ علماء اترپردیش کے نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے پولیس کمشنر وجے سنگھ مینا سے ملاقات کرکے انہیں درپیش پریشانیوں سے واقف کرایا۔ مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ طویل عرصہ سے مساجد میں نماز کے وقت لاؤ ڈ اسپیکر کی مدد سے اذان دی جاتی رہی ہے۔ سال 2018-19میں حکومت کے ذریعہ جب لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو عدالت عظمیٰ کی رہنما ہدایات کے مطابق محدود کرنے کی ہدایت آئی تھی تو اس وقت لوگوں نے کہیں تھانے، چوکی تو کسی نے دیگر انتظامیہ کے افسران کواپنی عرضیاں دے کر لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی علامتی اجازت حاصل کر لی تھی، پھر حالات معمول کے مطابق چلتے رہے، لیکن ادھر کچھ دنوں سے دوبارہ اذان دینے میں لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر مقامی افسران کے ذریعہ مساجد کے ذمہ داران کو بلا کر یا مسجد پہنچ کر ’اجازت نامہ‘ کا مطالبہ کرنے اور لاؤڈ اسپیکر اتروانے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس سے لوگوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

مولانا عبد اللہ قاسمی نے پولیس کمشنر سے کہا کہ سب سے پہلے تو لوگوں کو اس طرح سے پریشان کرنے کا سلسلہ بند کرائیں، ایسے معاملوں میں جو محکمہ جاتی اہلکار ملوث ہیں انہیں صحیح معلومات مہیا کرایا جائے۔اس کے بعد مذکورہ کام کیلئے اپنے محکمہ کے کسی افسر کو تقرر کر دیں، جس کے پاس مذہبی مقامات میں استعمال کئے جانے والے لاؤڈ اسپیکروں کو سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق استعمال کرنے کیلئے اجازت نامہ دینے یا جن کے پاس کسی طرح کا کوئی پرانا اجازت نامہ ہے تو اس کی تجدید کرنے کا اختیار ہو۔ جہاں لوگ اپنے مسائل کو لے جاکر حل کر اسکیں اور پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پولیس کمشنر وجے سنگھ مینا نے ملاقات کے دوران مسائل کو بغور سنا اور بتلایا کہ نہ تو کورٹ کی طرف سے اور نہ ہی سرکار کی طرف سے لاؤڈ اسپیکر اتروانے کا کوئی آرڈر جاری ہوا ہے، انہوں نے اطمینان دلایا کہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پرکسی طرح کی کوئی روک یا پابندی نہیں ہے، عدالت کے حکم کے مطابق آواز کا ایک پیمانہ ہے جس کا مقصد ہی ہے کہ اتنی آواز لوگوں تک پہنچے جو کسی پریشانی کا سبب نہ بنے۔ بیشتر مساجد مسلم اکثریتی علاقوں میں ہیں، شہر کی اسی (80) فیصد مساجد میں اس تعلق سے جاری ہدایات پر عمل ہو رہا ہے، جو کہ اچھی بات ہے۔ پھر بھی اگر کوئی شکایت یا غلط فہمی ہے جس سے لوگوں کوپریشانی ہورہی ہے تو اسے ہم اپنی سطح سے جلد حل کراکر آپ کی شکایت دور کرائیں گے۔

اس موقع پر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی کے ساتھ جمعیۃ علماء شہر کانپور کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں، سکریٹریان قاری عبدالمعید چودھری، مولانا انصار احمد جامعی، مفتی اظہار مکرم قاسمی اور آفس سکریٹری محمد سعد موجود تھے۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN