اردو
हिन्दी
جولائی 25, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

بھاگوت پر برہم اویسی نے کہا – ’پی ایم مودی 1991 ایکٹ پر بیان دیں‘

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
بھاگوت پر برہم اویسی نے کہا – ’پی ایم مودی 1991 ایکٹ پر بیان دیں‘
77
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی :(ایجنسی)

گیان واپی مسجد پر آر ایس ایس کے سربراہ کے بیان کے بعد اسد الدین اویسی نے کہا کہ موہن بھاگوت کی باتوں پر بالکل اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ اگر آپ آر ایس ایس اور سنگھ پریوارکی تاریخ پڑھیںگے تو 1964 سے پہلے رام مند کا مسئلہ نہیں تھا۔ 1964 میں وشو ہندو پریشد اور رام مندر کا مسئلہ بنا۔ بی جے پی نے پالم پور قرار داد میں اس کو بنایا۔ تیسری بات جو آر ایس ایس کے لوگ نہیں بتا رہے ہیں کہ بجرنگ دل کس لئے بنایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ بجرنگ دل صرف رام مندر ، کاشی اور متھرا کے لئے بنایا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ موہن بھاگوت کہتے ہیں کہ رام مندر کے لئے ہم کو آندولن کرنا پڑا۔ وہ یہ بات کیسے کہہ رہے کہ جب انہوں نے کہا تھا کہ وہ مسجد کو ہاتھ نہیں لگائیں گے ۔آپ نے کورٹ کو دھوکہ دیا، اس کے بعد بابری مسجد کو شہید کر دیا ۔ اس لئے موہن بھاگوت کی باتوںپر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔

اویسی نے کہا کہ اگر ملک کے وزیر اعظم آکر ملک کو بتائیں کہ ان کی حکومت 1991 کے ایکٹ کو مانتی ہے اور اس کو لاگو کرے گی،دیکھئے 24 گھنٹے کے اندر یہ تمام پٹیشن اور جو لوگ مقدمے ڈال رہے ہیں ، یہ سب کے سب پیچھے ہٹ جائیں گے ۔ انہوں نے پوچھا کہ جو عرضی گزار کاشی میں گئے، کیاان کا تعلق وشو ہندو پریشد اور آر ایس ایس سے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی یہ پرانی عادت ہے کہ جب معاملہ گرم ہوتا ہے اور بدنامی کا اندیشہ ہوتا ہے تو وہ ہاتھ جوڑ لیتے ہیں، جب کوئی سیاسی معاملہ سمجھ میں آتا ہے تو فوراً اسے پکڑ لیتے ہیں۔

اویسی نے کہا کہ اگر یہ لوگ واقعی اپنے سرسنگھ چالک کے الفاظ کا احترام کرتے ہیں، ان کے الفاظ کا احترام کرتے ہیں، تو انہیں گیان واپی کیس پر اپنی عرضی واپس لے لینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دودھ کے جلے ہیں، چھاچھ بھی پھونک کر پیتے ہیں۔

متھرا کا ذکر کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ وہاں 55 سال پہلے مسلمانوں اور ہندوؤں نے بیٹھ کر معاہدہ کیا تھا۔ یہ معاہدہ عدالت میں دائر کیا گیا تھا۔ مسلمانوں نے زمین دی۔ اس کے بعد وہاں ایک عالیشان مندر بنایا گیا۔ مسلمانوں نے ایک متنازع جگہ کو ہٹا دیا جہاں سیڑھیاں تھیں، لیکن آج لوگ عدالت گئے ہیں، یہ کون لوگ ہیں؟

اویسی نے کہا کہ آر ایس ایس سربراہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے آباؤ اجداد ہندو تھے، انہوں نے کہا کہ کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ موہن بھاگوت کے آباؤ اجداد کو زبردستی بدھ مت سے ہندو بنایا گیا تھا۔ وہ کون سے الفاظ استعمال کر رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت پی ایم مودی کو جھوٹا ثابت کر رہے ہیں۔ جب پی ایم مودی سعودی عرب گئے تھے تو انہوں نے کیرالہ میں ایک مسجد کا ڈھانچہ بنوا کر سعودی عرب کے بادشاہ کو دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سبھی سے مل کر بنا ہے۔

انٹرویو کے دوران اویسی سے پوچھا گیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعظم آکر یہ کہے، جس پر موہن بھاگوت نے کہا۔ جب وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں سی اے اے کے بارے میں بات کی تو آپ نے کیا قبول کیا؟ آپ رام مندر سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کو ماننے کو تیار نہیں تھے۔ آپ کہتے تھے کہ مسجد ہے، مسجد تھی اور قیامت تک مسجد رہے گی۔ اس سوال پر اویسی نے متضاد جواب دینا شروع کر دیا۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
passport-not-proof-of- indian citizenship

پاسپورٹ شہریت کا حتمی ثبوت نہیں! جانیے پھر شہریت کا اصل اور قانونی ثبوت کیا ہے؟

جون 25, 2026
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN