اردو
हिन्दी
جولائی 28, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

اجتماعی کوششوں سے ہی ملک میں تعلیمی انقلاب آسکتا ہے: مرکزی تعلیمی بورڈ

4 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
اجتماعی کوششوں سے ہی ملک میں تعلیمی انقلاب آسکتا ہے: مرکزی تعلیمی بورڈ
42
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی:(پریس ریلیز)

مرکزی تعلیمی بورڈ،جماعت اسلامی ہند کے زیر اہتمام دہلی میں واقع مرکز میں ’ملک کی موجودہ تعلیمی صورتحال کی زبوں حالی اور این اے ایس 2021(نیشنل اچیومنٹ سروے2021) کی رپورٹ کا تجزیاتی مطالعہ‘ کے عنوان سے ایک اہم ترین مباحثے کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ رپورٹ کے اہم ترین پہلوؤں پرجے این یو کے ریسرچ اسکالر سعادت حسین خلیفہ نے تحقیق کی تھی جس کی ایک مختصر اور جامع رپورٹ بنا کر انہوں نے اس مباحثے میں پیش کی۔اس موقع پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق پرووائس چانسلرپروفیسر الیاس حسین نے مذکورہ رپورٹ کی روشنی میں مرکزی تعلیمی بورڈ کو کافی اہم تجاویز دی۔اسکول آف ایکسیلنس، نئی دہلی کے پرنسپل محمد شارق نے دہلی حکومت کے ذریعہ چلائے جانے والے ’مشن بنیاد‘کی طرف شرکا کی توجہ مبذول کرائی اور اس سے رونما ہونے والے مثبت اثرات پر بھی اپنی بات رکھی۔ انہوں نے تعلیمی گراوٹ کو دور کرنے کے لیے بہت ہی اہم نکات کی طرف توجہ دلائی۔

مرکزی تعلیمی بورڈ کے ڈائریکٹر سید تنویر احمدنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ” تعلیمی شعبے میں انقلاب لانے والی شخصیات نے انتہائی جانفشانی اور عرق ریزی کے بعد ایک نئے ماڈل کو متعارف کرایا ہے۔ اسے اے آئی سی یو ماڈل(اکیڈمک انٹینسیو کیئر یونٹ)کا نام دیا گیا ہے۔یہ ماڈل شاہین گروپ نے تیار کیا تھا جو بڑی کامیابی کے ساتھ اپنے نتائج پیش کررہا ہے۔

اس پروگرام کی صدار ت مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین جناب مجتبیٰ فاروق صاحب کر رہے تھے۔انہوں نے اپنے اختتامی و صدارتی خطاب میں تمام مقررین کی تجاویز پر کافی جامع انداز میں روشنی ڈالی اور کہا کہ ”ہم اس وقت تک تعلیمی نظام کو درست نہیں کرسکتے جب تک کہ ہم مجموعی طور پر اس کے تئیں ذمہ دارانہ مساعی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ انہوں پی پی پی ماڈل(پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ)کو تھوپنے کی پرزور انداز میں مخالفت کی اور کہا کہ اس سے تعلیم کی نجکاری ہوگی جو کسی کے لیے بھی مفید نہیں ہے۔ اس کا سب سے منفی اثرمعاشی طور پر کمزور طبقات کے بچوں پر پڑے گا اور اس کی وجہ سے ملک تعلیمی شعبے میں مزید ابتر پوزیشن میں پہنچ جائے گا۔ انہوں نے بالخصوص اقلیتی طبقے میں تعلیمی بیداری لانے کی اپیل کی۔ اس مباحثے میں جماعت اسلامی ہند کی اہم شخصیات کے علاوہ مرشد علی(نائب صدر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن)، محمد فریاد علی(استاذ، ہمدرد پبلک اسکول)،شکیل احمد(ریاستی صدر، اے آئی آئی ٹی اے)، خلیق احمد(سکریٹری، اے آئی آئی ٹی اے)، محمد مظفر علی و عبدالرشید(آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ)، قاضی محمد میاں (ایڈمنسٹریٹر، دی اسکالر اسکول)، پروفیسر محمد فاروق(این سی ای آر ٹی)، سلیم اللہ خان(اسسٹنٹ سکریٹری، مرکزی تعلیمی بورڈ)، مولانا انعام اللہ فلاحی(کورڈینیٹر درسیات مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند)سمیت دیگر سرکردہ شخصیات اور ماہرین تعلیم نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تجاویز پیش کیں۔

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN