آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور متنازعہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) 2019 کے نفاذ پر روک لگانے کی درخواست کی -دیگر درخواست گزاروں میں انڈین یونین مسلم لیگ اور سالیڈیرٹی یوتھ موومنٹ شامل ہیں۔
اویسی نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ شہریت کا درجہ حاصل کرنے والی کسی بھی درخواست پر اس ایکٹ کے تحت غور نہیں کیا جانا چاہئے جب تک کہ اہم عرضی کو نمٹا نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے سیکشن 2(1)(b) کے ضابطے کے تحت کسی سہارے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اویسی نے 2019 میں سپریم کورٹ کے سامنے ایک درخواست دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ موجودہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ آرٹیکل 14 کے ٹچ اسٹون پر "بُری طرح ناکام ہے "











