اردو
हिन्दी
جولائی 26, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے
کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں

رمضان اور چندے کا دھندا !   

2 سال پہلے
‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎|‏‏‎ ‎‏‏‎ ‎ خبریں
A A
0
402
مشاہدات
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شکیل رشید ( ایڈیٹر ، ممبئی اردو نیوز )

اللہ کرے رمضان المبارک سب کی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دے ، آمین ۔ لیکن خوشیوں کے حصول کے لیے لازمی ہے کہ ہر روزہ دار غمخوار بنے ۔ یہ مہینہ ہے ہی غمخواری کا ۔ غمخواری کا مطلب لوگوں کے دُکھ درد میں شریک ہونا اور مقدور بھر اُن کی تکلیفوں کو دور کرنے کی سعی کرنا ہے ۔ اور یاد رکھیں کہ جن کے مسائل اور جن کی تکلیفوں کو دور کرنے کے لیے اقدام کرنا ہے ، کوششیں کرنی ہیں ، وہ صرف دینی مدرسے ہی نہیں ہیں ، عام سے لوگ بھی ہیں ، عزیز و رشتے دار بھی ہیں اور دوست و احباب بھی ہیں ۔ ذرا غور کریں ، ذہن پر زور دیں اور سوچیں کہ کیا روزے دار اپنی آسائش میں دوسروں کی ، جن میں اعزاء اور پڑوسی بھی شامل ہیں ، کسمپرسی کو نظر انداز نہیں کرتے رہے ہیں ! جب سوال کیا جاتا ہے کہ زکوۃ کسے دی ، خیرات کس کے حوالے کی ، تب سیدھا سا جواب آتا ہے ؛ فلاں فلاں مدرسے کو ۔ ٹھیک ہے مدرسے دین کا قلعہ ہیں ، ان کی امداد کی ہی جانی چاہیے ۔ لیکن آج مدرسوں کی صورتِ حال کچھ پیچیدہ ہو گئی ہے کہ یہ یقین زکوۃ دینے کے بعد بھی نہیں ہو پاتا کہ جن مدرسوں کو رقمیں دی گئی ہیں وہ واقعی میں وجود رکھتے ہیں یا ان کا وجود صرف کاغذ پر ہے ! شہر ممبئی کی ایک معزز شخصیت کے مطابق چند علاقوں میں ، جہاں تین چار معتبر مدرسے ہیں ، دین سے بے نیاز کچھ دنیا دار مولوی رمضان شروع ہونے سے پہلے چند ایک کمرے کرائے پر لے کر اس پر مدرسے بلکہ دارالعلوم کا بورڈ لگا کر زور و شور سے چندہ وصولی اور زکوۃ وصولی کا دھندا شروع کر دیتے ہیں ، اس طرح وہ ، جو حقیقی اور امداد کے مستحق مدرسے ہوتے ہیں ، اُن کی آمدنی پر شب خون بھی مارتے ہیں اور زکوٰۃ کی ادائیگی کرنے والوں کو بھی دھوکہ دیتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ زکوۃ کی رقم اگر کوئی دھوکے باز ہڑپے گا تو بھلے زکوۃ کی رقم دینے والا سمجھتا رہے کہ اس کی زکوۃ ادا ہو گئی ہے ، زکوۃ ادا نہیں ہوتی ۔ ان دنوں ممبئی میں سفراء بھرے پڑے ہیں ، یہ ان جماعتوں کے ذمے داران سے جو تصدیق نامے جاری کرتے ہیں ہاتھاپائی تک کرتے ہیں ۔ کل ہی جمعیتہ علماء مہاراشٹر کے ایک کارکن کو مظفر نگر سے آئے ایک مدرسے کے سفیر نے صرف اس لیے تھپڑ رسید کردیا کہ اس نے یہ کہہ دیا تھا حضرت آج تصدیق جاری کرنے کا وقت ختم ہو گیا ہے کل آئیں ۔ سفراء میں ایک اچھی خاصی تعداد ایسی ہے جنہیں مہذب انداز میں بات کرنا نہیں آتا ، جو مدرسوں کے دستاویزات مانگنے پر جرح اور بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ عرصے سے مدرسوں کے سلسلے میں ایک نظام بنانے کی بات کی جا رہی ہے مگر اب تک کوئی نظام بن نہیں سکا ہے ۔ اور آئندہ کبھی شاید نہیں بن سکے گا ۔ نظام کا مطلب ہے ملک بھر کے مدرسوں کی فہرست ، بچوں کی تعداد اور آمدنی و ضروریات کی تفصیلات ۔ اگر یہ تمام معلومات ہوں گی تو زکوۃ ، خیرات ، امداد اور چندے کی تقسیم کا کام آسان ہوجائے گا ۔ لیکن یہ اس لیے ممکن نہیں ہے کہ بہت سے مدرسوں کا دھندا بند ہو جائے گا ۔ روزانہ مدرسے کھلتے چلے جا رہے ہیں ۔ اب یہی دیکھ لیں کہ دیوبند میں ، جہاں ام المدارس دارالعلوم دیوبند ہے ، وہاں سے ڈھائی سو مدرسوں نے تصدیق ناموں کی درخواست دے رکھی ہے ! بھلا صرف ایک دیوبند میں اتنی بڑی تعداد میں مدرسوں کا کیا جواز ہے ! لہذا مدرسوں کا نظام ضروری ہے اور زکوۃ و امداد دینے والوں کے لیے اور تصدیق نامے جاری کرنے والے اداروں و جماعتوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ جانچ پڑتال کر لیں کہ جس مدرسے کو زکوۃ دی جا رہی ہے اور جس مدرسے کو تصدیق نامہ جاری کیا جارہا ہے وہ حقیقی ہے بھی کہ نہیں ، اور مطمئن ہونے کے بعد ہی اسے زکوۃ دیں اور تصدیق نامہ جاری کریں ۔ اللہ کے لیے چندے کے دھندے پر روک لگانے کے لیے کچھ تو کریں!

قارئین سے ایک گزارش

سچ کے ساتھ آزاد میڈیا وقت کی اہم ضرورت ہےـ روزنامہ خبریں سخت ترین چیلنجوں کے سایے میں گزشتہ دس سال سے یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ اردو، ہندی ویب سائٹ کے ساتھ یو ٹیوب چینل بھی۔ جلد انگریزی پورٹل شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ کاز عوامی تعاون کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ اسے جاری رکھنے کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

سپورٹ کریں سبسکرائب کریں

مزید خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل
خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

22 جولائی
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل
خبریں

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

13 جولائی
Easy SIR Form Filing
خبریں

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

12 جولائی
  • ٹرینڈنگ
  • تبصرے
  • تازہ ترین
معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی انتقال کر گئے

معروف عالمِ دین مولانا سلمان حسینی ندوی دنیا سے رخصت ہو گئے

جون 29, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

2008 احمد آباد سیریل دھماکوں پر بڑا فیصلہ، 38 مجرموں کی سزائے موت برقرار، 11 کو عمر قید کی توثیق

جولائی 7, 2026
اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

اعصابی کمزوری کی علامات، اسباب اور علاج

مارچ 23, 2021
جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

Easy SIR Form Filing

بھارت میں مسلم ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ سے نکالے جا رہے ہیں؟ UN کی رپورٹ میں بھارت کے SIR عمل پر سوالات

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 22, 2026

جولائی 12, 2026
ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

ہندو سے مسلمان بننے والوں کو بھی ریزرویشن؟ تمل ناڈو حکومت سپریم کورٹ پہنچ گئی

جولائی 10, 2026

حالیہ خبریں

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جوہر یونیورسٹی بحران: طلبہ کے دھرنے میں پہنچا جماعت اسلامی ہند کا وفد، گورنر سے مداخلت کی اپیل

جولائی 22, 2026
اترپردیش: اس بار سڑکوں پر نہیں پڑھی جائے گی جمعۃ الوداع کی نماز: علما کی اپیل

136 سال پرانی تاریخی مسجد میں داخلہ بند، نماز پر بھی پابندی!

جولائی 13, 2026
Latest News | Breaking News | Latest Khabar in Urdu at Roznama Khabrein

روزنامہ خبریں مفاد عامہ ‘ جمہوری اقدار وآئین کی پاسداری کا پابند ہے۔ اس نے مختصر مدت میں ہی سنجیدہ رویے‘غیر جانبدارانہ پالیسی ‘ملک و ملت کے مسائل معروضی انداز میں ابھارنے اور خبروں و تجزیوں کے اعلی معیار کی بدولت سماج کے ہر طبقہ میں اپنی جگہ بنالی۔ اب روزنامہ خبریں نے حالات کے تقاضوں کے تحت اردو کے ساتھ ہندی میں24x7کے ڈائمنگ ویب سائٹ شروع کی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ آپ کی توقعات پر پوری اترے گی۔

اہم لنک

  • ABOUT US
  • SUPPORT US
  • TERMS AND CONDITIONS
  • PRIVACY POLICY
  • GRIEVANCE
  • CONTACT US
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

کوئی نتیجہ نہیں ملا
تمام نتائج دیکھیں
  • ہوم
  • دیس پردیس
  • فکر ونظر
    • مذہبیات
    • مضامین
  • گراونڈ رپورٹ
  • انٹرٹینمینٹ
  • اداریے
  • ہیٹ کرا ئم
  • سپورٹ کیجیے

.ALL RIGHTS RESERVED © COPYRIGHT ROZNAMA KHABREIN